ETV Bharat / bharat

Jal Jeewan Mission in Budgam جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام

author img

By

Published : Mar 12, 2023, 7:53 PM IST

ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے بتایا کہ بڈگام ضلع جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں پورے جموں و کشمیر میں سرفہرست ہے۔ جل جیون مشن کو عوامی تحریک بنانے کی سمت کام کیا جا رہا ہے۔

جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام
جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام

جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں بڈگام ضلع سرفہرست، ڈپٹی کمشنر بڈگام

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کہا کہ بڈگام ضلع جل جیون مشن کو نافذ کرنے میں پورے جموں و کشمیر میں سرفہرست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں شامل ہے۔ ڈی سی نے یہ بات ضلع میں جے جے ایم کے تحت کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی سی نے کہا کہ جے جے ایم کا بنیادی مقصد ہر گھر کو جون–2023 تک پینے کے قابل نل کے پانی کے کنکشن فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جاری جے جے ایم پروجیکٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جاتا ہے اور ٹائم لائن سے پہلے تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ پانی کے ذرائع کی باقاعدگی سے جانچ اور مناسب صفائی پر زور دیتے ہوئے ڈی سی نے پانی کے منصفانہ استعمال اور وسائل کی حفاظت کے بارے میں عام لوگوں کو آگاہ کرنے میں PRIs اور پانی کمیٹیوں کے فعال کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر ڈی سی نے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین یعنی چیئرپرسن پانی سمیتی، پانی سمیتی ممبران اور ایف ٹی کے صارفین کو بھی مبارکباد پیش کی جو ضلع بڈگام میں جے جے ایم کے تحت امدادی سرگرمیوں کے نفاذ میں کام کر رہی ہیں۔ قبل ازیں، ڈی سی نے بڈگام سے ایک موٹر ریلی کا آغاز بھی کیا، جو ہر گھر جل اتسو کے تحت 100 فیصد کوریج کے حوالے سے تصدیق کے لیے مختلف دیہاتوں کا دورہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بڈگام میں کافی دیہاتوں نے 100 فیصد فنکشنل گھریلو نل کنکشن کوریج حاصل کی ہے اور پائپڈ واٹر سپلائی اسکیموں کی کمیونٹی کی ملکیت کو فروغ دینے کے لیے، جل جیون مشن ان گاؤں کے لیے گرام سبھا کے ذریعے لوگوں سے تصدیق حاصل کرنے کے لیے ہر گھر جل سرٹیفیکیشن کا تصور کرتا ہے۔ 'ہر گھر جل استو' مہم کے تحت ہر گھر نل سرٹیفیکیشن کو فروغ دینے کے لیے نل کنکشن کی کوریج، سروس لیول اور فعالیت کے بارے میں اہم ہے۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک سرکل بڈگام، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن بڈگام، ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای ڈویژن چاڈورہ، ڈسٹرکٹ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بڈگام بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: DC Budgam on Jal Jeewan Mission جل جیون مشن کے تحت جاری منصوبوں کو وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.