ETV Bharat / bharat

گوگل نے ڈوڈل بناکر منایا جمہوریت کا جشن

author img

By

Published : Jan 26, 2020, 11:06 AM IST

Updated : Feb 18, 2020, 11:02 AM IST

سرچ انجن گوگل نے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ڈوڈل بناکر بھارتی جمہوریت کے عظیم تہوار کا جشن منایا ۔

گوگل نے ڈوڈل بناکر منایا جمہوریت کا جشن
گوگل نے ڈوڈل بناکر منایا جمہوریت کا جشن

گوگل نے آج اپنے ڈوڈل کو حب الوطنی کے نام وقف کیا ہے۔ گوگل نے ہندوستانی ثقافت کی جھلک دکھاتے ہوئے رنگ برنگے ڈوڈل بنایا ہے، جس میں انڈیا گیٹ سمیت ہندوستان کی ہر ثقافتی چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔ گوگل کے ہوم پیج پر کلک کرتے ہی آج آپ کو ڈوڈل نظر آئے گا، جس پر تاج محل سے لے کر انڈیا گیٹ، قومی پرندے مور، ہندوستان کی ثقافتی رنگ، آرٹس، ٹیکسٹائل اور رقص کو ایک ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں پہلی بار یوم جمہوریہ 26 جنوری 1950 کو منایا گیا تھا اور اس جشن کا انعقاد راج پتھ پر نہیں ہوا تھا۔پہلاجشن جمہوریہ ارون اسٹیڈیم (اب نیشنل اسٹیڈیم) میں منایا گیا تھا۔

ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد نے یہاں آکر ترنگا لہرایا تھا۔ یوم جمہوریہ کے موقع پر منعقد ہونے والے پریڈ کا پنڈال وقتاًفوقتاً بدلتا رہاہے۔ 1955 میں پہلی بار یوم جمہوریہ کا جشن راج پتھ پر منایا گیا، جس کے بعد سے آج تک ہر سال جمہوریت کا جشن یہیں پر منایا جاتا ہے۔

Intro:Body:

Republic Day: Today's Google Doodle a Display of India's Giant Diversity, Heritage


Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 11:02 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.