ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں سٹینڈ کی مانگ کو لیکر بیٹری آٹو ڈرایئورز کا احتجاج

ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لیے مناسب آٹو اسٹینڈ قائم کیا جائیں تاکہ ٹریفک نظام بہتر ہو۔

ترال میں سٹینڈ کی مانگ کو لیکر بیٹری آٹو ڈرایئورز کا احتجاج
ترال میں سٹینڈ کی مانگ کو لیکر بیٹری آٹو ڈرایئورز کا احتجاج (Image: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 27, 2026 at 4:07 PM IST

|

Updated : July 27, 2026 at 4:23 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال: پلوامہ ضلع کے ترال میں آج بیٹری آٹو چلانے والے افراد نے ایک خاموش احتجاج کرکے اپنی بات انتظامیہ تک پہنچانے کی کوشش کی ۔ تفصیلات کے مطابق بس اسٹینڈ ترال میں بیٹری آٹو اسوسی ایشن کے بینر تلے یہ ڈرائیور جمع ہوئے اور خاموش احتجاج کرنے لگے۔ ان ڈرائیوروں کا الزام تھا کہ سومو ڈراییورز ان کے کام کاج میں خواہ مخواہ پریشانیاں پیدا کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکارہیں۔

ترال میں سٹینڈ کی مانگ کو لیکر بیٹری آٹو ڈرایئورز کا احتجاج (Video: ETV Bharat)

صورت حال کے باعث نہ صرف ٹریفک جام ہوتا ہے بلکہ راہگیروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تاہم صورتحال کا ایک پہلو انتہائی افسوسناک یہ کہ ہم بیروزگار نوجوانوں نے روزگار کمانے کے لیے یہ آٹو خریدے اور بینکوں سے قرضہ حاصل کیا لیکن اب جب کہ ہمیں اسٹینڈ فراہم نہیں کیا گیا ہم کہاں جائیں۔

ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے لیے مناسب آٹو اسٹینڈ قائم کیا جائیں تاکہ ٹریفک نظام بہتر ہو اور عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال، ساجد نقاش نے نمائندے کو بتایا کہ کہ یہ تمام گاڑیاں بیٹری سے چلنے والے آٹو ہیں، جن کے لیے باقاعدہ آٹو اسٹینڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ گاڑیاں کسی مخصوص ایکٹ کے تحت نہیں آتیں بلکہ یہ ایک سہولت کے طور پر چلائی جا رہی ہیں، اس لیے ان کے لیے الگ سے اسٹینڈ قائم کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے کو لیکر اس سے قبل بھی ان ڈراییورز نے احتجاج کیا ہے تاہم معاملہ آج ایکبار پھر سرخیوں میں آچکا ہے۔

Last Updated : July 27, 2026 at 4:23 PM IST