ETV Bharat / bharat

لوک سبھا: امت شاہ نے کہا، اپوزیشن نے گھسپیٹیوں کے لیے ایس آئی آر کا مسئلہ اٹھایا، اپوزیشن کا واک آؤٹ

انتخابی فہرستوں میں 'گھسپیٹیوں' کو رکھنے کے لیے اپوزیشن ایس آئی آر کی مخالفت کررہی ہے: امت شاہ

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث
لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 10, 2025 at 8:15 PM IST

7 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: ایس آئی آر کی تنقید پر اپوزیشن پر سخت حملہ کرتے ہوئے، وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز کہا کہ، وہ (کانگریس) فکر مند ہیں کیونکہ وہ بدعنوان طریقوں سے مزید انتخابات نہیں جیت سکتے اور دعویٰ کیا کہ انتخابات میں کانگریس کی شکست کی وجہ اس کی قیادت تھی نہ کہ ای وی ایم یا "ووٹ چوری"۔

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث میں مداخلت کرتے ہوئے، امت شاہ نے الزام لگایا کہ اپوزیشن ووٹر لسٹ میں "اویدھ گھسپیٹیے (غیر قانونی تارکین وطن)" کو رکھنے کے لیے انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (ایس آئی آر) کا مسئلہ اٹھا رہی ہے۔

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث (Sansad TV)

جب حزب اختلاف کے اراکین اسمبلی نے بعد میں واک آؤٹ کیا تو شاہ نے کہا کہ اپوزیشن کتنی ہی بار بائیکاٹ کرے، این ڈی اے 'گھسپیٹیے' کا پتہ لگانے، حذف کرنے اور ملک بدر کرنے کی اپنی پالیسی کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 'گھسپیٹیے' کو معمول پر لانا اور باقاعدہ بنانا چاہتی ہے اور انہیں انتخابی فہرستوں میں شامل کرنا چاہتی ہے۔

شاہ نے کانگریس پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کی انتخابی شکست کی وجہ اس کی قیادت ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا، "اگر کوئی پریسر میں سوال پوچھتا ہے تو اسے بی جے پی کا ایجنٹ کہا جاتا ہے، اگر وہ مقدمہ ہارتے ہیں تو وہ جج پر الزام لگاتے ہیں، اگر وہ الیکشن ہار جاتے ہیں تو وہ ای وی ایم پر الزام لگاتے ہیں، اب جب ای وی ایم کا الزام نہیں لگا تو انہوں نے ووٹ چوری کہا۔۔۔ پھر بھی وہ ہار گئے، اب آپ کی شکست کی وجہ آپ کی قیادت ہے، ای وی ایم یا ووٹروں کی فہرست نہیں۔"

شاہ نے اپوزیشن پر ایس آئی آر پر جھوٹ پھیلانے کا الزام بھی لگایا اور مشق کا مضبوط دفاع شروع کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا جمہوریت اس وقت محفوظ رہ سکتی ہے جب وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کا فیصلہ 'گھسپیٹیے' سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم تاریخ کی بات کرتے ہیں تو اپوزیشن ناراض ہو جاتی ہے لیکن تاریخ کے بغیر کوئی ملک یا معاشرہ کیسے آگے بڑھ سکتا ہے؟

"پہلا ایس آئی آر 1952 میں ہوا، جب جواہر لال نہرو وزیر اعظم تھے اور کانگریس اقتدار میں تھی۔ پھر یہ 1957 میں ہوا جب نہرو تھے، تیسرا 1961 میں ہوا اور تب بھی نہرو تھے۔

انہوں نے کہا کہ پھر یہ لال بہادر شاستری کے دور میں ہوا، پھر اندرا گاندھی کے دور میں، راجیو گاندھی کے دور میں، نرسمہا راؤ کے دور میں، اور پھر 2002 میں اٹل بہاری واجپائی کے دور میں جو منموہن سنگھ کے دور تک جاری رہا۔

شاہ نے کہا، "کسی بھی پارٹی نے اس عمل کی مخالفت نہیں کی کیونکہ یہ انتخابات کو صاف رکھنے اور جمہوریت کو صحت مند رکھنے کا عمل ہے۔"

انہوں نے کہا کہ انتخابی فہرستوں کے ایس آئی آر کا مقصد مرنے والوں کو نکالنا، 18 سال کے ہونے والوں کے نام شامل کرنا اور ایک ایک کرکے غیر ملکی شہریوں کو حذف کرنا ہے۔

شاہ نے کہا، "میں ایوان اور لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں -- کیا کسی ملک کی جمہوریت محفوظ رہ سکتی ہے جب وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کا فیصلہ 'گھسپیٹیے' سے ہو،"

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ اس سے حکومت کی شبیہ خراب ہو رہی ہے لیکن حقیقت میں وہ ہندوستان کی جمہوریت کی شبیہ کو داغدار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "وہ (اپوزیشن) ووٹ چوری، ووٹ چوری کرتے رہے، اور 'گھسپیٹیے بچاؤ یاترا' نکالتے رہے اور ہم بہار میں 2/3 اکثریت سے جیت گئے،"

نئی روایت یہ ہے کہ اگر وہ ہار جاتے ہیں تو وہ الیکشن کمیشن اور انتخابی فہرستوں کو بدنام کرتے ہیں جو ملک کی جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔

شاہ نے لوک سبھا میں اپوزیشن سے سوال کیا کہ ’’اگر ووٹر لسٹ خراب تھی تو آپ نے الیکشن کیوں لڑا؟‘‘

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے جتنے انتخابات جیتے ہیں اس سے زیادہ ہارے ہیں، لیکن اس نے الیکشن کمیشن سے کبھی سوال نہیں کیا۔

امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن پریشان ہے کیونکہ ملک کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیتے ہیں اور ایس آئی آر غیر قانونی تارکین وطن کے نام حذف کر دے گا جو ان کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی نقصان کی روایت 2014 میں شروع ہوئی اور کانگریس نے ای وی ایم کو مورد الزام ٹھہرایا، جو 1989 میں راجیو گاندھی لائے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار 2004 اور پھر 2009 کے انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال کیا گیا تھا اور دونوں موقعوں پر کانگریس جیت گئی تھی، لیکن انہوں نے 2014 میں ہارنے کے بعد ہی شکایت کرنا شروع کر دی تھی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بحث کے لیے پارلیمنٹ سب سے بڑی پنچایت ہے اور بی جے پی-این ڈی اے والے کبھی بھی بحث سے نہیں بھاگتے۔

امت شاہ کے خطاب کے دوران رال گاندھی نے انہیں روکتے ہوئے، ووٹ چوری پر اپنی تینوں پریس کانفرنس پر بحث کرنے کا چیلنج کیا۔ لیکن امت شاہ نے راہل گاندھی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ، پارلیمنٹ آپ کی مرضی کے مطابق نہیں چلے گی۔ میں اپنی تقریر کی ترتیب طے کروں گا۔۔۔"

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پر بحث (Sansad TV)

امت شاہ نے راہل گاندھی کے ذریعہ جمہوری عہدوں پر آر ایس ایس ذہنیت کے لوگوں کی تقرری کا بھی جواب دیا۔

امت شاہ نے کہا کہ، آئین میں اس کے لیے منع نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے زور دے کر کہا کہ، اس ملک کا وزیراعظم اور وزیرداخلہ دونوں آر ایس ایس کی وچار دھارا (سوچ) رکھنے والے ہیں۔

ایس آئی آر پر امت شاہ کے خطاب کی اپوزیشن نے جم کر مخالفت کی۔ لوک سبھا میں ایل او پی اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے کہا کہ "انہوں (امت شاہ) نے ہمارے سوالات کا جواب نہیں دیا، یہ مکمل طور پر دفاعی جواب تھا۔ میں نے کہا کہ ایک شفاف ووٹر لسٹ دی جانی چاہئے، لیکن انہوں نے اس کا جواب نہیں دیا۔ میں نے کہا کہ ای وی ایم کا ڈھانچہ سب کو فراہم کیا جانا چاہئے، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔ میں نے کہا کہ بی جے پی لیڈر ہریانہ اور بہار میں ووٹنگ کر رہے ہیں، لیکن انہوں نے الیکشن کمشنر کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔" مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے۔۔۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔

(PTI ان پٹ کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں: