کرکٹ جنون: میدان میں نہیں، بلکہ برف پر کرکٹ مقابلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 9:30 PM IST

thumbnail

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی علاقہ گریز میں لگاتار پچھلے کئی برسوں سے سُنو کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرائے جارہے ہیں۔اس کرکٹ ٹورنامنٹ کو فوج منعقد کر رہی ہے۔ گریز وادی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے 85 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔ برفباری کے دوران یہ مقام ضلع ہیڈکوارٹر سے زمینی راستہ سے منقطع ہوتا ہے۔گریز کے نوجوانوں کٹھن موسمی حالات میں جمی ہوئی برف پر کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کرتے ہیں۔یخ بستہ ہواؤں اور منفی درجہ حرارت کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے نوجوان دھوپ نکلتے ہی کرکٹ میدانوں کا رُخ کرتے ہیں۔جمی ہوئی برف پر کھیلی جانے والی اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں نہ صرف نوجوان مصروف رہتے ہیں، بلکہ مقامی افراد بھی بطور تماشائی اسے کافی محضوظ ہوجاتے ہیں ۔ایسے میں سنو کرکٹ ہی یہاں کی ایک بڑی آبادی کے لئے لطف اندوزی کا ایک واحد ذریعہ بناتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.