ETV Bharat / technology

موسمی سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس کی کامیاب لانچنگ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 17, 2024, 8:11 PM IST

Updated : Feb 17, 2024, 9:23 PM IST

INSAT-3DS meteorological successfully Launched اسرو نے موسم کی درست پیشن گوئی اور قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس، جی ایس ایل وی۔ایف 14 کو ہفتہ کے روز ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔

موسمی سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس کی کامیاب لانچنگ
موسمی سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس کی کامیاب لانچنگ

سری ہری کوٹا: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنے کھاتہ میں ایک اور بڑی کامیابی درج کرتے ہوئے موسم کی درست پیشن گوئی اور قدرتی آفات کی وارننگ دینے والا سیٹلائٹ انسیٹ-3 ڈی ایس، جی ایس ایل وی۔ایف 14 کے ذریعے ایک منفرد مشن کے تحت ہفتہ کو ستیش دھون خلائی مرکز سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔

اسرو ذرائع نے بتایا کہ 27.5 گھنٹے کی الٹی گنتی کے بعد، 420 ٹن وزنی اور 51.7 میٹر لمبے جی ایس ایل وی۔ایف 14 راکٹ پر سوار انسیٹ-3ڈی ایس کو لانچ کیا گیا۔یہ سیٹلائٹ سمندر کی سطح کا مطالعہ کرکے موسم کی زیادہ درست اور معلوماتی پیشن گوئی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور قدرتی آفات کی وارننگ دینے کے قابل ہوگا۔

انسیٹ-3ڈی ایس جیو سٹیشنری مدار میں قائم کئے جانے والا تیسری جنریشن کا موسمی سیٹلائٹ مشن ہے ۔ اسے موسم کے مشاہدے، پیشن گوئی اور آفات کی وارننگ کے لیے زمین اور سمندر کی سطحوں کی نگرانی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس مشن کا مقصد زمین کی سطح پر قریبی نظر رکھنا ہے اور سمندری مشاہدہ کرنا ہے، نیز موسمیاتی اہمیت کے مختلف منظرناموں میں ماحولیات کا مشاہدہ کرنا ہے۔
اسرو کے مطابق جی ایس ایل وی راکٹ کے ساتھ یہ 16 واں مشن ہے۔ اس سے پہلے 15 مشن کو انجام دیا جاچکا ہے جن میں سے صرف چار مشن ناکام ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اسرو کے چیئرمین ایس سوما ناتھ نے کہا کہ اس کامیابی نے خلائی ایجنسی کو "زیادہ اعتماد" دیا ہے، کیونکہ GSLV کو اگلی بار NISAR مشن میں تعینات کیا جائے گا، جو کہ امریکی 'NASA' کے ساتھ ایک مشترکہ کوشش ہے۔ INSAT-3DS سیٹلائٹ، جس کا وزن 2274 کلوگرام ہے.

اسرو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ زمینی سائنس کی وزارت کے تحت مختلف محکموں بشمول ہندوستانی محکمہ موسمیات میں کام کرے گا۔ یکم جنوری کو PSLV-C58/EXPOSAT مشن کے کامیاب لانچ کے بعد 2024 میں اسرو کا یہ دوسرا مشن ہے۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

Last Updated : Feb 17, 2024, 9:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.