ETV Bharat / technology

فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن، میٹا کی کئی سروسز بند

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 9:55 PM IST

فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن
فیس بک اور انسٹاگرام ڈاؤن

Facebook and Instagram down فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 'ہمیں اس بات کا علم ہے کہ لوگوں کو فیس بک کی خدمات تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں'

حیدرآباد: میٹا کی بہت سی سروسز بند ہیں۔ بہت سے لوگوں کے فیس بک اکاؤنٹس خود ہی لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔ جبکہ انسٹاگرام کے بہت سے فیچر کام نہیں کر رہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں بند ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ اسے ٹھیک کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

دنیا کے کئی حصوں میں فیس بک اور انسٹاگرام کو بند ہوئے آدھے گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ لوگ مسلسل ایکس کے بارے میں شکایت کر رہے ہیں۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 'ہمیں اس بات کا علم ہے کہ لوگوں کو فیس بک کی خدمات تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں'

بہت سے صارفین کے لیے انسٹاگرام کا کمنٹ سیکشن کام نہیں کر رہا اور بہت سے صارفین ایپ تک رسائی سے بھی قاصر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی خدمات نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بند ہیں۔

اس سے قبل دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ بحیرہ احمر میں چار ڈیٹا کیبلز کٹنے کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کٹ گئیں ، جس کے باعث دنیا بھرمیں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہانگ کانگ میں قائم ایچ جی سی گلوبل کمیونی کیشنز نے کیبلز کٹنے کی تصدیق کی تاہم اس کی وجہ نہیں بتائی گئی۔کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ صارفین کو پیش آںے والی دشواری کو کم کرنے کے لیے ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ کاروبار کو اسسٹنٹ بھی فراہم کر رہے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے یہ آبی گزرگاہ حوثی حملہ آوروں کے نشانے پر ہے، کیبلز کٹنے سے بحیرہ احمرسے گزرنے والے ڈیٹا ٹریفک کا پچیس فیصد متاثرہوا ہے۔پاکستان، ہندوستان اورمشرقی افریقا کے ممالک متاثرہوسکتے ہیں، کمپنی کا کہنا ہےایک ساتھ چارکیبلز کا کٹ جانا انتہائی غیرمعمولی ہے۔

سی کوم کے چیف ڈیجیٹیل آفیسر پرانیش پڈایاشی کا کہنا تھا کہ یمنی میریٹائم سے پرمٹ کے حصول میں 8 ہفتے لگ سکتے ہیں، تاہم کیبلز کی مرمت تک ٹریفک روٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

یو این آئی مشمولات کے ساتھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.