ETV Bharat / state

شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر گائوں کی خواتین سڑکوں پر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 5:44 PM IST

Sandeshkhali Incident گزشتہ مہینے سندیش کھالی ای ڈی کی ٹیم پر حملے کی وجہ سے سرخیوں میں آیا تھا۔ جنوری میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے گھر پر چھاپہ مارنے کیلئے پہنچی ای ڈی کی ٹیم پر شاہجہاں شیخ کے حامیوں نے حملہ کردیا تھا۔ تاہم آج سندیش کھالی کے عوام شاہجہاں شیخ کے خلاف سڑکوں پر ہیں وہ ترنمول کانگریس کے مقامی لیڈر شیخ شاہجہان، بلاک صدر شیو پرساد ہزارا اور ان کے ساتھی اتم سردار کو گرفتار کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں۔

شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر گائوں کی خواتین سڑکوں پر
شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر گائوں کی خواتین سڑکوں پر

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رہنما شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے کی حمایت میں سیکڑوں خواتین آج صبح سڑکوں پر ہیں ۔گائوں کی خواتین کا الزام ہے کہ ہم لوگ شاہجہاں شیخ کےظلم و زیادتی سے پریشان ہیں ۔وہ پارٹی کے نام پر ہم لوگوں کے ساتھ زیادتی کرتا تھا۔

خواتین نے جمعرات کو سندیش کھالی پولیس اسٹیشن کو لاٹھیوں اور بانسوں کے ساتھ گھیرنے کی کوشش کی ۔پولیس نے انہیں روک دیا۔ خواتین احتجاج میں سڑکوں پر بیٹھ گئیں۔ خواتین کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ شاہ جہاں زمین پر قبضہ کر رکھا ہے۔ لوگوں پر تشدد کیا۔ ایک احتجاج کرنے والی خاتون نے کہا کہ شاہجہان کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ ورنہ ہم نہیں جائیں گے۔خاتون نے کہاکہ شاہجہاں چوہے کی طرح چھپ رہا ہے۔

گاؤں کی خواتین نے دعویٰ کیا کہ عرصے تک شاہجہاں کے خوف سے تمام اذیتیں برداشت کیں۔ اس کے خوف کی وجہ سے ہمیں خاموش رہنا پڑرہا تھا۔ وہ باہر سے غنڈے لائے اور ہم پر تشدد کیا۔ اب میری پیٹھ دیوار کے ساتھ ہے، اس لیے میں سڑکوں پر نکل آئی ہوں۔ ایک خاتون نے کہا کہ اگر آپ پولیس میں رپورٹ کرنا چاہتے ہیں تو شاہجہان کے پاس جائیں۔ شاہ جہاں کہتا ہے شیبو ہزارہ کے پاس جاؤ۔ ہم کہاں جائیں گے؟۔

یہ بھی پرھیں:'گورنر کی تقریر کے بغیر بجٹ سیشن کا شروع ہونا کوئی غیر قانونی اور غیر آئینی بات نہیں'

احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام لگایا کہ اتم سردار اور شیبو ہزارہ کے لوگوں نے ان کے پولٹری فارم میں توڑ پھوڑ کی اور اسے آگ لگا دی ہے۔ اس کے بعد اس نے گاؤں والوں کے خلاف توڑ پھوڑ اور آتش زنی کا الزام لگایا۔ اس کے خلاف جمعرات کی صبح علاقے کی خواتین نے احتجاج شروع کر دیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.