ETV Bharat / state

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے راج بھون میں ملاقات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 10:49 AM IST

ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی  سے راج بھون میں ملاقات کی
ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے راج بھون میں ملاقات کی

Mamata Meet PM Modi: دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھون (گورنر ہاوس) میں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ میٹنگ کے دوران مختلف موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی سے ممتا بنرجی نے آج شام راج بھون میں ملاقات کی۔جمعہ کو آرام باغ میں پروجیکٹ کا افتتاح اور ایک جلسے کو خطاب کرنے کے بعد آج سہ پہر راج بھون پہنچے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ ممتا راج بھون میں مودی سے ملنے گئیں۔ میٹنگ کے بعد ممتا نے میڈیا سے کہا کہ چوں کہ اس وقت انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے۔ اس لیے پروٹوکول کے مطابق میں نے ان سے ملاقات کی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے راج بھون میں وزیر اعظم کے آتے ہی ملاقات کی۔ میں نے ریاست کے بارے میں بھی بات کی۔ میں نے ریاست کے بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تمل ناڈو کے لوگ ڈی ایم کے اور کانگریس کو لوک سبھا کے انتخابات میں سبق سکھائیں گے، مودی

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے پوچھا گیا کہ کیا واجبات کے بارے میں وزیر اعظم کے ساتھ کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”ہاں، میں نے اس سب کے بارے میں جو کہنا ہے کہہ دیا ہے۔اس کے بعد ممتا نے کہاکہ ہمیں جو کہنا ہے، ہم سیاست کے اسٹیج پر کہیں گے۔ وزیر اعظم مودی ہفتہ کو کرشنا نگر میں ایک میٹنگ بھی کریں گے۔ اس کے بعد وہ 6 مارچ کو دوبارہ ریاست آنے والے ہیں اور باراسات میں ایک میٹنگ کریں گے۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سندیش کھالی کے تناظر میں یہ دورہ کافی اہم ہے۔ ترنمول ذرائع کے مطابق باراسات میں مودی کی میٹنگ کے اگلے دن یعنی 7 مارچ کو ترنمول کانگریس کی خواتین سیل کا پروگرا م ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.