ETV Bharat / state

این آئی اے خصوصی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر پرگیہ ٹھاکر کو وارنٹ جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 13, 2024, 5:47 PM IST

Warrant issued to Pragya: مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر گزشتہ کئی مہینوں سے کورٹ کی تاریخ میں حاضر نہیں ہوئی۔ جس کے بعد کورٹ نے ان کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔

Warrant issued to Pragya for not appearing in NIA special court
Warrant issued to Pragya for not appearing in NIA special court

مالیگاؤں: این آئی اے خصوصی عدالت میں حاضر نہ ہونے پر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ دراصل پرگیہ کو کورٹ نے حاضر ہونے کا اس لیے حکم دیا کہ گواہان کی گواہی کے بعد ان سے کورٹ سوال کرنے کے لیے طلب کیا ہے۔ کورٹ کارروائیاں جاری ہیں اور اس دوران پرگیہ کے کورٹ میں نہ ہونے کے سبب سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت کورٹ بیان لینے کے لیے اُن کو طلب کر رہی ہے۔ لیکن گزشتہ کئی مہینوں سے وہ کورٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے حاضر نہیں ہو رہی۔

ایڈووکیٹ شاہد ندیم نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورٹ کی کارروائی میں کسی بھی ملزمہ کے لیے کورٹ گواہان کی گواہی کے بعد اس سے اس لیے پوچھ گچھ کرتی ہے تاکہ کورٹ اپنے فیصلے سے پہلے ملزم یا ملزمہ کے جو حقوق ہیں اُن کے تحت اُن کو اس بات کہ موقع دیتی ہے کہ تاکہ فیصلے سے قبل یا فیصلے کے بعد ملزم یا ملزمہ یہ نہ کہہ سکیں کہ اُن کو موقع نہیں دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:


شاہد ندیم نے کہا کہ چونکہ ملزمہ کا تعلق ممبئی سے نہیں ہے۔ خصوصی عدالت ممبئی میں ہے اسی لیے کورٹ ایک ماہ قبل ملزمہ کو کورٹ میں آنے کے لیے کہتی ہے۔ باوجود ملزمہ اس کے اگر کورٹ کی باتوں کو یا کورٹ کی نوٹس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی تو ایسے میں کورٹ ملزمہ کو ضمانتی وارنٹ کے ذریعے طلب کے سکتی ہے۔ اگر اس کے بعد بھی ملزمہ کورٹ میں نہیں آتی تو کورٹ غیر ضمانتی وارنٹ جاری کر سکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی سادھوی پرگیہ نے کورٹ میں میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر غیر حاضر رہنے کی درخواست کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.