ETV Bharat / state

اورنگ آباد حج ہاوز میں 14 تا 17 مئی عازمین کو ٹیکے دیئے جائیں گے - Aurangabad Haj House

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 3:39 PM IST

Vaccinations at Aurangabad Haj House اورنگ آباد خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے شہر کے حج ہاؤس میں ویکسینیشن اور پولیو کیمپ منعقد کیا گیا، جس میں تقریبا دو ہزار لوگوں کو ویکسینیشن اور پولیو کی خوارک دی جائیگی، تاکہ وہ حج کے دوران بیمار اور کوئی وبا میں مبتلا نہ ہو، عازمین کو ویکسین اور پولیو کا سرٹیفیکیٹ بھی دیا گیا ہے۔

اورنگ آباد حج ہاوز میں 14 تا 17 مئی عازمین کو ٹیکے دیئے جائیں گے
اورنگ آباد حج ہاوز میں 14 تا 17 مئی عازمین کو ٹیکے دیئے جائیں گے (ETV Bharat)

اورنگ آباد حج ہاوز میں 14 تا 17 مئی عازمین کو ٹیکے دیئے جائیں گے (ETV Bharat)

اورنگ آباد : مہاراشٹرا کے اورنگ آباد حج ہاؤس قلعہ ارک میں خدمات حجاج کمیٹی اورنگ آباد کی جانب سے عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کا آغاز ہوا۔ کمیٹی کے کارگذار صدر مرزا رفعت بیگ نے بتایا کہ ٹیکہ اندازی 17 مئی جمعہ تک جاری رہے گی ۔ ہر روز 400 مردو خواتین عازمین کو پولیو کی خوراک پلا کر دماغی بخار سے بچاؤ کا ٹیکہ دیا جا رہا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے محکمہ صحت اور ضلع سیول اسپتال کی جانب سے عازمین کو پولیو کی خوراک پلائی جا رہی ہے۔ میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے ٹیکے لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ خدمت حج کمیٹی کی جانب سے ہر روز 400 عازمین کا اورنگ آباد میں ویکسینیشن اور پولیو کی خوارک دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی مختلف اضلاع میں محکمہ صحت کے سرکاری ملازمین عازمین کو ٹیکہ اور ویکسین دے رہے ہیں۔ پچھلے 30 سالوں سے زیادہ کے عرصے سے خدمت حُجّاج کمیٹی اپنی خدمات انجام دے رہی ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی نے کہا ہے کہ عازمین کو صبح ناشتہ کر کے ویکسین لینے آنا ہے۔ اور ویکسین لینے کے ادھے گھنٹے کے بعد تک کوئی چیز نہیں کھانا اور پینا ہے۔

ٹیکہ اندازی کا افتتاح ڈسٹرکٹ سیول سرجن ڈاکٹر دیا نند موتی پوڑے اور ڈاکٹر پر مجاصراف کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ ڈاکٹرس اور سرکاری نرس کے عملے نے پولیو کی خوراک عازمین کو پلائی۔ اس موقع پر عالمی صحت تنظیم کے نمائندے سید مجیب، کارپوریشن کے ڈاکٹر پارس منڈلیچا موجود تھے۔ خدمات حجاج کمیٹی کے کارگذار صدر مرزا رفعت بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 14 مئی سے لیکر 17 مئی تک ویکسینیشن اور پولیو کے خوراک دی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کے خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے جو سریال نمبر دیئے گئے ہے، جس میں پہلے دن چار سو لوگوں کو ویکسین دیا گیا، دوسرے دن 401 سے 800 نمبر تک دیا جائیگا، اسّی طرح نمبر کے حساب سے ویکسینیشن اور پولیو کی خوراک لینے کے لیے حج ہاؤس میں عازمین کو آنا ہے۔

مرزا رفعت نے کہا ہے کہ جو عازمین ویکسینیشن کے لیے آرہے ہیں، وہ صبح میں ناشتہ کر کے آنا چاہیے کیونکہ انہیں انجیکشن اور پولیو کی خوراک دی جائیں گی۔ ساتھ ہی نو تعمیر حج ہاؤس میں تربیت کیمپ اور ویکسین کے لئے آنے والے عازمین میں ایک طرح سے خوشی کا ماحول ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ اس حج ہاؤس میں تربیت نشست ہو رہی ہے۔ رفعت بیگ کہنا ہے کہ تقریباد ہزار کے قریب عازمین حج نے اس حج ہاؤس میں تربیتی نشست میں حصہ لیا، اور خدمت حجاج کمیٹی کو اس عمارت کی وجہ سے بہت فائدہ ہو رہا ہے۔ ویکسینیشن لینے آئے لوگوں کا کہنا ہے کہ خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے مفت میں سب طرح کی تیاری کی گئی ہے، اور جج کمیٹی پچھلے 30 سالوں سے زیادہ اپنے خدمت مفت انجام دے رہی ہے۔ اس دوران نائب صدر عزیز قریشی ، سیکریٹری ڈاکٹر رحیم الدین ، ایگزیکٹیو ممبر مرزا افسر علی بیگ، ڈاکٹر عبد الباری پٹیل، ذکی الدین مشو و دیگر خادمین حجاج نے اپنی خدمات دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.