ETV Bharat / state

بی جے پی مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے: کھرگے - lok sabha elections 2024

author img

By ANI

Published : Apr 13, 2024, 10:46 AM IST

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ''وزیراعظم مودی کے ذہن میں صرف ہندو مسلم ہے، مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا اور سماج کو توڑنا ہی ہے''۔

Kharge slams PM Modi
Kharge slams PM Modi

کلبورگی: لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کے منشور پر ان کے حالیہ ریمارکس پر وزیر اعظم نریندر مودی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے جمعہ کو کہا کہ بی جے پی کے رہنماؤں کو پہلے خود اپنی تاریخ کو دیکھنا چاہئے۔ کھرگے نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مذہب کے نام پر ملک کو "تقسیم" کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ کھرگے نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وہ خود مسلم لیگ کے ساتھ تھے۔

کانگریس صدر نے سوال کیا کہ " وزیراعظم مودی کے ذہن میں صرف ہندو مسلم ہے... مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کرنا، سماج کو توڑنا، مودی نے ہمارے منشور کو ٹھیک سے نہیں پڑھا، ہم نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے۔ خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے دیں گے، کسانوں کو ایم ایس پی گارنٹی، کیا یہ وعدے مسلم لیگ ہے؟''۔ واضح رہے کہ وزیراعظم مودی نے اپنی لوک سبھا مہم کی تقریروں میں کہا ہے کہ کانگریس کے منشور پر مسلم لیگ کے نظریے کی چھاپ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیکارجن کھرگے کا بی جے پی اور سنگھ سے سوال، آزادی اور آئین میں آپ کا کیا تعاون تھا؟

کانگریس نے اپنے منشور میں کئی وعدے کیے ہیں جن میں ایم ایس پی کی قانونی ضمانت، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 50 فیصد ریزرویشن، اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کرنا، اگلے دس سالوں میں جی ڈی پی کو دوگنا کرنا، انحراف مخالف قانون کو مضبوط کرنا، چین کے ساتھ جوں کا توں کو بحال کرنا، طلباء کے لئے موبائل فون اور جی ایس ٹی کے نظام میں ترمیم کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.