ETV Bharat / state

ووٹرلسٹ میں لاکھوں فرضی نام موجود: شبھندو ادھیکاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 10:45 AM IST

ووٹرلسٹ میں بڑے پیمانے پر فرضی نام ہے
ووٹرلسٹ میں بڑے پیمانے پر فرضی نام ہے

Suvendu Adhikari React الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات کے لیے نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ 25 جنوری کو جاری کیا ہے ۔بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ اس فہرست میں 16 لاکھ سے زیادہ نام فرضی ہیں۔ ریاستی بی جے پی نے بدھ کو کمیشن کے چیف آفیسر کو فہرست پیش کی ہے۔ بی جے پی نے دعویٰ کیا ہے کہ پارٹی کے مطابق فرضی ووٹروں کی کل تعداد 16,19,132 ہے۔

کولکاتا: مغربی بنگال بی جے پی کی جانب سے دعویٰ کردہ جعلی ووٹروں کی فہرست 24 تھیلوں میں بدھ کو کمیشن کے دفتر میں جمع کرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کمیشن کو دیے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ترنمول سے 1.7 لاکھ ووٹ کم ملے ہیں۔ اورجعلی ووٹرز کی تعداد بھی اتنی ہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری اور پارٹی کے دو لیڈر جگن ناتھ چٹرجی اور ششیر باجوریا بدھ کو کمیشن کے دفتر میں اس معاملے میں شکایت کی ہے۔

کمیشن کے دفتر کے باہر شبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ہم نے 14,267صفحات کی ایک فہرست پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کے 42 لوک سبھا حلقوں کی ووٹر لسٹ میں کون سے نام جعلی ہیں۔ تمام معلومات ایک پین ڈرائیو میں بھی جمع کرائی گئی ہیں۔ شبھندوادھیکاری نے کہا کہ جب ریاستی الیکشن کمیشن کی فل بنچ آئے گی تو وہاں بھی اس شکایت کی اطلاع دی جائے گی۔

یہ بھئ پڑھیں: کرناٹک میں کانگریس حکومت کو 9 ماہ مکمل، لیکن وعدے اب بھی ادھورے

بی جے پی نے پہلے بھی اس طرح کی شکایت لے کر الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ لیکن اس وقت درست ووٹر لسٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ بی جے پی نے معلومات کے ساتھ فرضی ووٹروں کی شکایت کی ہے۔ شبھندو ادھیکاری نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ فہرست کو ٹھیک کیا جائے۔ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ شان تانو سین نے کہا کہ یہ سب بی جے پی کوزیبا نہیں دیتا ہے۔ شبھندو ادھیکاری جھوٹ بول کر اور چالاک سیاست کے ذریعہ سرخیوں میں رہنا چاہتے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.