ETV Bharat / state

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت - BUS TRUCK COLLISION

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 11:30 AM IST

Updated : Apr 23, 2024, 1:45 PM IST

قنوج میں منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر گورکھپور سے دہلی جا رہی سلیپر بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت
لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت

لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر سلیپر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم، 4 لوگوں کی موت

قنوج: لکھنؤ آگرہ ایکسپریس وے پر منگل کی صبح آلو سے لدے ٹرک اور سلیپر بس میں ٹکر ہو گئی۔ تصادم اتنا بھیانک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ 30 سے ​​زائد افراد زخمی ہوئے۔ بس گورکھپور سے دہلی جا رہی تھی۔ واقعہ کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس نے زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا ہے۔ ان میں سے چند کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ حادثہ ضلع کے تھاتھیا تھانہ کے پپرولی گاؤں کے قریب پیش آیا۔ ایک سلیپر بس مسافروں کو لے کر گورکھپور سے دہلی جا رہی تھی۔ اس دوران بس لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر ڈیوائیڈر توڑ کر دوسری طرف جا گری۔ اس دوران وہ سامنے سے آنے والے آلوؤں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی گئی۔ کچھ دیر میں اے ایس پی سنسار سنگھ ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:ہاسٹل کے کھلے پڑے واٹر ٹینک میں گر کر سافٹ ویئر انجینئر کی موت - Young Man Die In Water Sump

یوپیڈا کی ٹیم بھی پہنچ گئی۔ زخمیوں کو بس سے نکال کر تروا میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ یہاں ڈاکٹروں نے 4 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ میڈیکل کالج کے سی ایم ایس ڈاکٹر دلیپ سنگھ نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 34 افراد کو میڈیکل کالج لایا گیا ہے۔ ان میں سے چار کی موت ہو چکی ہے جبکہ دیگر زیر علاج ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ ڈرائیور کی نیند لینے کی وجہ سے ہوا ہے۔

Last Updated : Apr 23, 2024, 1:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.