ETV Bharat / state

اورنگزیب نے جتنے مندر تباہ کیے، اس سے زیادہ بدھ استوپ شنکراچاریہ نے توڑے: رام گوپال یادو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 2:05 PM IST

رام گوپال یادو
Ram Gopal Yadav

Ram Gopal Yadav Statement: سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری رام گوپال یادو نے اترپردیش کے فیروز آباد میں سنت روی داس کے یوم پیدائش پر منعقد ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنکراچاریہ اور ان کے شاگردوں نے پورے ملک میں وسیع پیمانے پر بدھ استوپوں کو منہدم کیا تھا۔

فیروز آباد میں سنت رویداس کے یوم پیدائش پر رام گوپال یادو کا خطاب

فیروز آباد: سماج وادی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ 'بھگوان' بدھ کے بنائے ہوئے بدھ استوپوں کو شنکراچاریہ نے وسیع پیمانے پر منہدم کیا تھا۔ شنکراچاریہ کے شاگردوں نے مغل حکمران اورنگزیب کے ہاتھوں ٹوٹے ہوئے مندروں سے زیادہ بودھ استوپوں کو توڑا تھا۔'

رام گوپال یادو نے سنیچر کو فیروز آباد میں سنت رویداس کے یوم پیدائش پر ان کے پیروکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ گاؤں نظام پور گڑھوما میں منعقدہ پروگرام میں رام گوپال یادو نے سب سے پہلے بدھ کے مجسمے کے سامنے سر جھکایا۔ اس کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے نہوں نے کہا کہ جب ہندو مذہب میں ذات پات، چھوا چھوت، امتیاز جیسی بہت سی برائیاں تھیں، تب بدھ نے بدھ مت کو ایک تحریک کے طور پر قائم کیا تھا۔ بعد میں یہ بدھ مت اس قدر مقبول ہوا کہ نہ صرف بھارت بلکہ چین، سری لنکا، برما سمیت کئی ممالک میں پھیل گیا۔

اس مت کے پیروکاروں کی ایک بڑی تعداد اب بھی ان ممالک میں آباد ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو جابرانہ اور امتیازی رویہ رکھنے والے لوگ تھے، وہ غالب ہو چکے ہیں۔ اس نے بھارت سے بدھ مت کا تقریباً خاتمہ کر دیا تھا۔ ملک میں بدھ کے پیروکاروں نے جو استوپ بنائے تھے، تقریباً ان تمام کو منہدم کر دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Ramgopal Yadav On Atiq Sons عتیق کے بقیہ بیٹوں کسی نہ کسی بہانے سے مار دیا جائے گا، پروفیسر رام گوپال

انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب نے جتنے مندروں کو تباہ کیا تھا اس سے 100 گنا زیادہ بودھ استوپ آدی شنکراچاریہ اور ان کے شاگردوں نے توڑے۔ بعد میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ آج اقتدار میں موجودہ لوگ بھی وہی امتیازی ذہنیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'مقامی باشندوں کے تعاون کے بغیر جموں و کشمیر میں ترقی ممکن نہیں'

انہوں نے کہا کہ اقتدار سے وابستہ لوگ عام لوگوں کے بنیادی حقوق چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں جو آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہیں۔ ہمیں اس کو روکنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: UP Municipal Election 2023 شیو پال سنگھ یادو اور پروفیسر رام گوپال یادو ایک اسٹیج پر نظر آئے، بی جے پی پر حملہ


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.