ETV Bharat / state

ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں اضافہ - Ramadan 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 3:47 PM IST

Sale Of Islamic Books During Ramadan: اورنگ آباد اور اس کے اطراف میں ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت کیں اضافہ ہوا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کا کاروبار اچھا چل رہا ہے۔

ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت کیں اضافہ
ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت کیں اضافہ

ماہ رمضان المبارک میں اسلامی کتابوں کی فروخت میں اضافہ

اورنگ آباد: رمضان المبارک یعنی گناہوں سے نجات کا مہینہ، روزہ، نماز اور ذکر و اذکار کے ذریعے اللہ کو راضی کرنے کا سنہری موقع، یہی وجہ ہے کہ کتب فروش دو مہینے پہلے سے رمضان کی تیاری کرتے ہیں۔ قرآن کریم، پنچ پارے، تیس پارے، عطریات، ٹوپیاں، رومال اور دیگر سامان کا اسٹاک کیا جاتا ہے۔ رمضان کے مہینے میں کتابوں کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں اورنگ آباد کے سٹی چوک علاقے میں متعدد کتاب دکانیں ہیں۔ کتاب دکانوں میں زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران دن میں شدید گرمی کی وجہ سے کتاب کی دکانوں میں خریداروں کی تعداد کم ہی دیکھی جاتی ہے۔ افطاری کے بعد کتاب کی دکانوں پر خریداری بھیڑ دیکھی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد کے بازاروں میں ہمہ اقسام کی ٹوپیاں دستیاب ہیں - new designe namaz caps

دکان مالکان کا کہنا ہے کہ کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ کتابوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ کتابیں خرید سکیں۔ ہر سال رمضان کے مہینے میں کاروبار میں بہتری آتی ہے۔ اسلامک کتابیں فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آخری عشرے میں عطر کی خریداری میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے کیونکہ لوگ اس دوران اور عید کے لیے عطر خریدنا پسند کرتے ہیں۔ اسلامک کتابوں کی فروخت، قاری کو کتابوں سے جوڑنا اور نئی نسل کو مطالعے کی جانب راغب کرنے کے معاملے میں اورنگ آباد شہر نے ایک منفرد شناخت بنائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.