ETV Bharat / state

کرناٹک حکومت کے خلاف ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 3:05 PM IST

Updated : Mar 13, 2024, 3:54 PM IST

مسلم لیجسلیچرز جاگو، ہوش میں آؤ و ظالموں پر کارروائی کرو، ایس ڈی پی آئ کا احتجاج
مسلم لیجسلیچرز جاگو، ہوش میں آؤ و ظالموں پر کارروائی کرو، ایس ڈی پی آئ کا احتجاج

مسلم ایم ایل ایز خاموشی توڑو" عنوان کو لیکر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کرناٹک کی جانب سے ایک زبردست احتجاج کیا گیا۔ ایس ڈی ہی آئی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مسلسل ڈسکریمینیشن اور ظلم و زیادتی کی جارہی ہے لیکن مسلم ارکان اسمبلی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

ایس ڈی پی آئی کا احتجاج

بنگلورو: ایس ڈی پی آئی کے لیڑران نے وزیر اعلیٰ سدرامیہ اور خاص طور پر مسلم لیجسلیچرز سے اپیل کی کہ وہ ہوش میں آئیں، بیدار ہوں اور فسطائی طاقتوں کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف رچی جارہی سازشوں کے خلاف حرکت میں آئیں اور خاطی فرقہ پرست طاقوں کے خلاف کارروائی کریں۔

مسلم لیجسلیچرز جاگو، ہوش میں آؤ و ظالموں پر کارروائی کرو، ایس ڈی پی آئ کا احتجاج
مسلم لیجسلیچرز جاگو، ہوش میں آؤ و ظالموں پر کارروائی کرو، ایس ڈی پی آئ کا احتجاج

ایس ڈی پی آئی کے لیڑران نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار حاصل کئے ہوئے 7 مہینے گزرچکے ہیں لیکن الیکشن کے دوران ان کی جانب سے اقلیتوں سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک کو بھی پورا نہیں کیا۔ ایس ڈی پی آئی لیڑران نے کانگریس پر الزام عائد کیا کہ ریاست میں کانگریس حکومت آر ایس ایس کے ذیر نگرانی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت کی بحالی کو چیلنج کرنے والی عرضی مسترد

ایس ڈی پی آئی کا کہنا ہے کہ اینٹی کنورژن قانون، اینٹی کیٹل اسلاٹر قانون، حجاب مسئلہ، 2 بی ریزرویشن کا مسئلہ اور اسی طرح کئی وعدے کانگریس نے کئے تھے۔ کانگریس نے وعہدہ کیا تھا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے بنائے گئے مذکورہ عوام مخالف قوانین کو واپس لیا جائیگا لیکن سدرامیہ کی حکومت نے ان وعدوں کے متعلق سی ایم بننے کے بعد بات کرنے تک کو گوارہ نہیں کر رہے ہیں۔

Last Updated :Mar 13, 2024, 3:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.