ETV Bharat / state

سائرہ شاہ حلیم کا پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 4:49 PM IST

سائرہ شاہ حلیم کا پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام
سائرہ شاہ حلیم کا پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام

Saira Shah Halim Reaction On Police کولکاتا جنوب سے سی پی آئی ایم کی امیدوارسائرہ شاہ حلیم نے پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ حکمراں جماعت کے اشارے پر پولیس نے انہیں تشہیری مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی ہے۔

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام اضلاع میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کی تشہیری مہم زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان کولکاتا جنوب سے سی پی آئی ایم کی امیدوارسائرہ شاہ حلیم نے پولیس پر تشہیری مہم میں رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا۔

کولکاتا کے بھوانی پور کے ہریش چند اسٹریٹ میں سی پی آئی پی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم انتخابی مہم چلا رہیں تھیں۔ہرش مکھرجی روڈ میں ہی وزیراعلیٰ ممتابنرجی اور ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری و رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی کا گھر ہے۔

اسی درمیان پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر تشہیری مہم کا روٹ بدلنے کی بات کہی ۔اسی بات سی پی آئی ایم کی امیدوار بھڑک اٹھی۔سائرہ شاہ حلیم اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار کے درمیان کافی دیر تک توتو میں میں ہوتی رہی۔

سی پی ایم کی امیدوار سائرہ شاہ حلیم کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق سڑک سب کی ہے۔ انہیں وہاں انتخابی مہم چلانے سے کیوں روکا جا رہا ہے! پولیس انتخابی مہم چلانے سے نہیں روک سکتی ہے۔اس علاقے میں اگر وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ ہے تو اس کا مطلب یہ نہیںکہ پولیس تشہیری مہم سے روک دے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا جنوب میں سائرہ شاہ حلیم کی تشہیری مہم

دوسری طرف سی پی آئی نے تشہیری مہم میں رخنہ اندازی پر پولیس کی جم کر تنقید کی ۔ان کا کہنا ہے کہ تشہیری میم مین رخنہ اندازی انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.