ETV Bharat / state

گلوکار تابش علی کا رومانٹک گانا ریلیز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 28, 2024, 1:45 PM IST

Updated : Jan 29, 2024, 11:34 AM IST

Renowned singer Tabish Ali: تابش علی انڈین آئیڈل کے سب سے زیادہ مشہور اور وائرل ہونے والے کنٹسٹنٹ میں سے ایک ہیں جن کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب ٹرینڈ ہوئے۔

Renowned singer Tabish Ali
معروف سنگر تابش علی نے اپنے نئے گانے کو لیکر کی پریس کانفرنس

معروف سنگر تابش علی نے اپنے نئے گانے کو لیکر کی پریس کانفرنس

مظفر نگر: مظفر نگر کے رہائشی تابش علی جو بالی ووڈ کے چمکتے ستارے ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے گانے سے ہلچل مچا دی ہے۔ تابش علی کے گانوں کا جنون ہر طرف سر چڑکر بول رہا ہے۔ اپنے اسی گانے کو لے کر انہوں نے میڈیا کے سامنے روبرو ہوتے ہوئے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ بالی ووڈ کے معروف موسیقار میٹ برادرز نے یہ گانا ریلیز کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ آنے والا مہینہ فروری محبت کا مہینہ ہے اور میرا یہ گانا ان سب کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں، گانا بہت ہی رومانٹک ہے، جس کے بول ہیں "دو چار دل گر جو ہوتے ہمارے رب دی سو سب ہوتے تمہارے۔"

تابش علی انڈین آئیڈل کے سب سے زیادہ وائرل ہونے والے کنٹسٹنٹ میں سے ایک ہیں۔ جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہے۔ میٹ برادرز سے پہلے تابش علی کے کئی گانے ہمیش ریشمیا نے ریلیز کیے تھے۔ تابش خود میں ایک بہترین میوزک کمپوزر ہیں۔ جنہوں نے کئی ہٹ گانے دیے، جن میں ٹی سیریز کے گانے او ماہی، حبیبی، ربا وے، دل ٹوٹنے والے وغیرہ شامل ہیں اور یہ تمام گانے ڈاکٹر شباب عالم نے لکھے تھے۔

تابش نے مزید بتایا کہ وہ اپنے پورے خاندان کے ساتھ مظفر نگر میں علی ڈے منانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ان کا گانا 'دو چار دل گر جو ہوتے ہمارے' ریلیز ہوا۔ انہوں نے اپنے شہر کو علی ڈے اور یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی اور شہر کے تمام لوگوں سے آپس میں محبت، پیار اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کی۔


یہ بھی پڑھیں: بگ باس 17: فائنل سے قبل منور فاروقی کی حمایت میں سامنے آئے سلیبرٹیز


ڈاکٹر شباب عالم جنھوں نے یہ سونگ لکھا ہے، وہ ایک مشہور شاعر، ادیب اور ماہر تعلیم ہیں۔ انہیں کئی غیر ملکی یونیورسٹیوں نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریوں سے بھی نوازا ہے۔ ڈاکٹر شباب عالم نے بتایا کہ یہ گانا بہت خوبصورت اور دل سے لکھا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر عالم نے تمام شہر والوں کو یوم علی اور یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی۔ پریس کانفرنس کا اہتمام سینئر صحافی ماسٹر اسرار نے کیا تھا۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 11:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.