ETV Bharat / state

شاہین باغ میں دن دہاڑے جیولری کی دکان میں چوری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 7:05 PM IST

شاہین باغ میں دن دہاڑے جیولری  کی دکان میں چوری
شاہین باغ میں دن دہاڑے جیولری کی دکان میں چوری

Robbery At Jewelery Shop In Shaheen Bagh قومی دارالحکومت دہلی کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ایک جیولری کی دکان کی دیوار توڑ کر تمام زیورات چوری کرکے لے گئے جس کے بعد پورے علاقے میں دن بھر ہنگامہ رہا۔

نئی دہلی: تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے شاہین باغ کے مصروف ترین مارکیٹ ,شاہین باغ مسجد کے قریب ہائی ٹینشن پر واقع اسٹینڈرڈ جیولری نامی شاپ میں چور بغل میں واقع پیسٹری کی دکان کا شیٹر کھول کر اندر سے دیوار توڑ کر تمام زیورات چوری کرکے لے گئے۔ چوروں نے باضابطہ کٹر مشین کا بھی استعمال کیا اور لاکر کاٹ کر زیورات چوری کئے ہیں۔

صبح دکانیں اکثر کھل جاتی ہیں وہاں کئی لوگوں نے پھل فروٹ کی ریہڑی پٹری بھی لگا رکھی تھی، شیٹر کھولنے پر وہاں موجود لوگوں نےاعتراض کیا تو کہا کہ پیسٹری والے چابی ڈیکر جماعت میں چلے گئے ہیں اس لئے کسی نے کوئی شک نہیں کیا اور پیسٹری کی دکان کا شیٹر کھول کر اندر سے دیوار توڑ کے جیولری کی دکان میں نقب لگائی۔ اس واردات کے بعد شاہین باغ میں دن بھر ہنگامہ رہا۔

اس معاملے پر جائے واردات پر شاہیں باغ ار ڈبلو اے کے صدر ریاض نیتا نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور اس واردات کی جانکاری ایس ایچ او کو دی۔ پولیس آئی ہےاور تحقیقات کر رہی ہے۔

آر ڈبلو اے کے رکن عمران چودھری نے کہا کہ جیولری کے دکان کے مالک نجمی ہیں انکی دکان میں صبح ساڑھے آٹھ بجے نقاب پوش چوروں نے بغل کی دکان سے دیوار کاٹ کر واردات کو انجام دیا ہے اور تمام زیورات کو چراکر لے گئے ہیں۔پولیس اس معاملے پر کارروائی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ای ڈی کی سی ایم ہیمنت سورین سے سات گھنٹے تک پوچھ گچھ، وزیر اعلیٰ کا شدید رد عمل

وہیں جیولری دکان کے پاس پھل کی دکان لگانے والے ابرار نے کہا کہ جب چور بغل کی دکان کھول رہے تھے تو اس نے منع کیا تو چوروں نے چابی دکھائی اور کہا کے دکاندار چابی دیکر گئے ہیں اس لئے وہ مطمئین ہوگئے لیکن چور بڑے شاطر تھے اس نے اندر سے دیوار توڑکر اور لاکر کو کٹر کی مشین سے تمام مال چراکر لے گئے۔اب اس واردات کے بعد شاہین باغ میں سراسیمگی ہے اور دکانداروں میں خوف طاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.