ETV Bharat / state

شاہی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 8:48 PM IST

شاہی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی
شاہی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

Ramadan 2024میرٹھ میں واقع شاہی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے رمضان المبارک کے پہلے نماز جمعہ ادا کی ۔اس موقع پر ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔سیکورٹی انتظامات کو لے کر مسلمانوں میں خوشی پائی گئی ۔

شاہی جامع مسجد میں ہزاروں مسلمانوں نے نماز جمعہ ادا کی

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں آج شاہی جامع مسجد میں رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز پرسکون ماحول میں ادا کی گئی۔ ضلع پولیس انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ نماز جمعہ کے موقع پر پروفیسر قاضی زین الساجیدین نے مسلمانوں سے اس پاک مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنے کی بات کہی۔

انہوں نے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ ہو رہے ظلم زیادتی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔سی اے اے نافذ کئے جانے پر کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ ہمارا ملک دوسرے ملکوں میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق کو لے کر فکر مند ہے۔ان کو اپنے ملک کی شہریت دی جا رہی ہے۔ یہ اچھا قدم ہے لیکن اس سے قبل اپنے ملک میں اقلیتوں کے ساتھ بھی انصاف کرنے کی ضرورت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں عربی ذائقوں کا بازار بنے مسلم علاقے

ان کا کہنا ہے کہ اسی وقت حکومت کی نیت کا پتہ چلا جب گزشتہ جمعہ کو دہلی میں جس طرح سے ایک پولیس افسر نے نماز پڑھتے ہوئے نمازیوں پر لات ماری۔ وہ شرمناک ہے ۔اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس واقعہ نے ہمارے ملک کو شرمندگی اٹھانی پڑی۔ اس لیے ضروری ہے اپنے ملک میں رہنے والے اقلیتوں کو بھی وہ عزت مقام دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.