ETV Bharat / state

دہلی نماز معاملے کے خلاف گیا میں احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 12:22 PM IST

گیا میں سی پی آئی ایم ایل نے دہلی میں نمازیوں کے خلاف توہین اور تشدد کے خلاف احتجاج کیا ہے، حکومت سے قصوروار پولیس افسران پر کاروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ بی جے پی پولیس فورسز کو بھی نفرت کے آگ میں جھونک رہی ہے ۔

دہلی نمازمعاملے پرگیا میں احتجاج کیا گیا
دہلی نمازمعاملے پرگیا میں احتجاج کیا گیا

بہار کے ضلع گیا میں سی پی آئی ایم ایل نے آج احتجاجی مارچ نکالا ،یہ احتجاجی مارچ دارالحکومت دہلی میں نمازیوں کی توہین اور تشدد کے خلاف نکالا گیا تھا۔ اس دوران قصوروار پولیس اہلکاروں کو مکمل طور پر برطرف کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ احتجاج شہر گیا کے دگہی تالاب پارک سے شروع ہوا اور جی بی روڈ سے ہوتا ہوا ٹاور چوک پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوا۔

اس احتجاجی مارچ میں شریک رہنماؤں نے نفرت اور پولیس کی بربریت بند کرو، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں چلے گی، آئین اور جمہوریت کو کچلنا بند کرو، نفرت پھیلانے والی پولیس کی ضرورت نہیں، انقلاب زندہ باد جیسے نعرے بھی لگائے۔

اس موقع پر احتجاجی مارچ کی قیادت ضلع سکریٹری نرنجن کمار،نگر انچارج طارق انور، ایپوا ضلع سکریٹری ریتا ورنوال، مان پور بلاک سکریٹری سداما رام اور محمد شیرجہان نے کیا۔ سی پی آئی ایم ایل کے ضلع سکریٹری نرنجن کمار نے کہا کہ 8 مارچ کو پولیس نے دارالحکومت دہلی کے اندرلوک میں نماز جمعہ ادا کرنے والے مسلمانوں کی سرعام توہین کی ہے۔

نماز کے دوران سجدہ کرنے والوں کو لاتیں، دھکے مارے گئے اور مارا پیٹا گیا ہے ۔ جسکو مہذب معاشرہ اور انصاف پسند لوگ کسی بھی حال میں برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اس واقعے نے دنیا بھر میں ملک کو شرمسار کر دیا ہے۔ بی جے پی ملک میں مسلمانوں کے خلاف فرقہ وارانہ نفرت اور تشدد کو مسلسل پھیلا رہی ہے۔ بی جے پی سیکورٹی فورسز کو بھی فرقہ وارانہ بنانے کی مہم چلا رہی ہے۔ دہلی کا واقعہ اسی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قصوروار پولیس اہلکار کو معطل کرنے سے کام نہیں چلے گا۔نفرت پھیلانے کے معاملے میں سخت کاروائی بھی ضروری ہے۔اس طرح کے واقعات کبھی برداشت نہیں کیے جاسکتے ہیں۔ اگرپولیس ہی تشدد پھیلانے والی بن جائے تو پھر انصاف کی اُمید کرنا مشکل ہوگا۔

مزید پڑھیں:مرادآباد میں انوکھی پہل، نماز کی پابندی کرنے والے بچوں کو انعام میں ملی سائیکل

احتجاجی مارچ کے دوران بچو سنگھ، پارو دیوی، رگھونندن شرما، رامانند سنگھ، محمد۔ ثاقب، توصیف عالم، محمد۔ تنویر، محمد۔ شمشیر عالم، نازش انور، محمدارشد و غیرہ نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ جن پولیس اہلکار اس میں شامل ہیں اُنکے خلاف مقدمہ درج کر ملازمت سے برطرف کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.