ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ میں جم کر نعرے بازی ہوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 12, 2024, 9:37 PM IST

دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سی اے اے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کیمپس میں طلبا نے سی اے اے کے خلاف نعرے لگائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ میں جم کر نعرے بازی ہوئی

دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں آج طلبہ تنظیموں کی جانب سے شہریت ترمیمی قانون کے نفاذ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے جم کر نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت اس قانون کو جلد از جلد واپس لے. جامعہ ملیہ اسلامیہ کے دروازے پر طلبہ نے اکھٹا ہو کر احتجاج کیا اس دوران طلباء نے شہریت (ترمیمی) ایکٹ، 2019 کو منسوخ کرنے اور ان تمام طلباء کو رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا جنہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور اسی کے سبب انہیں دہلی فسادات کے الزام میں گرفتار کیا.

طلباء جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس کے اندر موجود تھے جبکہ باہر دہلی پولیس کا سخت پہرہ تھا. مظاہرے میں 'دہلی پولیس واپس جاؤ' اور 'انقلاب زندہ باد' سی اے اے واپس لو جیسے نعروں کی آوازیں بلند کی گئی، کیمپس میں سینکڑوں طلباء پوسٹروں کے ساتھ جمع ہوئے جن میں طلباء کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا. واضح رہے کہ پیر کو حکومت کی جانب سے سی اے اے کے نفاذ کے لیے قوانین کو مطلع کیے جانے کے بعد علاقے میں بھاری پولیس اور پیرا ملٹری فورسز تعینات کی گئی ہیں. اور صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ڈرون کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.