ETV Bharat / state

بنگال میں پرامن پولنگ ہوئی ہے: الیکٹورل آفیسرعریز آفتاب - lok sabha election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 10:05 PM IST

بنگا ل میں پرامن پولنگ ہوئی ہے
بنگا ل میں پرامن پولنگ ہوئی ہے

کسی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچنے کے لیے تیار تھی۔ شمالی بنگال کی کل 121 کوئیک رسپانس ٹیموں نے جمعہ کو کام کیا۔ جن میں سے 45 کوچ بہار میں تھے۔ 27 علی پور دوار میں، 43 جلپائی گوڑی میں تھے۔

کلکتہ : ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسرعریز آفتاب نے کہا کہ مجموعی طور پر 10 بم برآمد ہوئے ہیں۔ سب کے سب خام بم ہیں۔ تاہم کوئی بم نہیں پھٹا ہے۔ سڑک کے کنارے بم پڑے تھے۔ پولیس نے تمام بم برآمد کر کے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ تمام بم کوچ بہار سے برآمد ہوئے تھے۔

کسی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوئیک رسپانس ٹیم موقع پر پہنچنے کے لیے تیار تھی۔ شمالی بنگال کی کل 121 کوئیک رسپانس ٹیموں نے جمعہ کو کام کیا۔ جن میں سے 45 کوچ بہار میں تھے۔ 27 علی پور دوار میں، 43 جلپائی گوڑی میں تھے۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ کئی چھٹپٹ واقعات کی اطلاعات کے پیش نظر 12 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں تقریباً 60.03 فیصد ووٹنگ: الیکشن کمیشن

پریس کانفرنس میں ریاست کے چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ جمعہ کو کل 5814 بوتھوں پر ووٹنگ ہوئی۔ 100 فیصد بوتھوں پر مرکزی فورس موجود تھی۔ تمام بوتھ ویب کاسٹ کیے گئے ہیں۔ 27 ہزار 907 پول ورکرز نے کام کیا۔ 581 مائیکرو آبزرور تھے۔ تین نشستوں پر کل 37 امیدواروں نے حصہ لیا۔شمالی بنگال کے تین مراکز میں77.57فیصد ووٹنگ ہوئی۔ پہلے مرحلے میں ووٹنگ فیصد کے لحاظ سے بنگال ملک کی دیگر ریاستوں سے آگے ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.