ETV Bharat / state

یو سی سی اور سی اے اے کے نام پر سیاست کی جا رہی ہے: سماجی کارکن کوثرعلی سید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 5:33 PM IST

Lok Sabha Election 2024: سماجی کارکن کوثر علی سید نے کہا کہ سی اے اے، این ار سی اور یو سی سی کو سیاسی ہتھکنڈہ بنا کر عام لوگوں کو اصل موضوع سے گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کے لئے پولرائزیشن کی سیاست کر رہی ہے۔

یو سی سی اور سی اے اے کے  نام پر سیاست کی جارہی ہے:سماجی کارکن کوثرعلی سید
یو سی سی اور سی اے اے کے نام پر سیاست کی جارہی ہے:سماجی کارکن کوثرعلی سید

یو سی سی اور سی اے اے کے نام پر سیاست کی جارہی ہے:سماجی کارکن کوثرعلی سید

احمدآباد: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح گجرات میں بھی لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی میں عروج پر پہنچ چکی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے رہنماوں کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کو لے کر ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اسی درمیان احمد آباد میں سماجی کارکن کوثر علی سید نے سی اے اے، این آر سی اور یو سی سی پر بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 برسوں سے ملک میں کوئی ترقی نہیں ہوئی ہے۔ ترقی کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ حالت یہ ہے کہ 82 کروڑ لوگوں کا صرف پانچ کیلو چاول پر گزارا ہو رہا ہے۔ کیا یہ ترقی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کبھی یو سی سی کبھی رام جنم بھومی، کبھی گیان واپی مسجد کی بات کر کے لوگوں کو پولرائزیشن شروع کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ ابھی گجرات کے اندر پچھلے دنوں حکومت کا بجٹ آیا ہے۔ اس بجٹ سے عوام کو مایوسی ہوئی ہے۔ یہ عوام مخالف بجٹ ہے۔ اس سے لوگوں کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا میں آج تیجسوی یادو کی جن وشواس یاترا

ان کے مطابق آپ کو کیا لگتا ہے ہندوستان کے لوگ یو سی سی کو قبول کر لیں گے۔ مسلمانوں کو چھوڑ دیجیے دوسرے مذاہب کے لوگ ہی اسے تسلیم نہیں کریں گے۔ حکومت اس قانون کو کیوں بنا رہی ہے، اس کا جواب حکومت ہی دے سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.