ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی کے ہاتھوں کالکی دھام کا سنگ بنیاد

author img

By IANS

Published : Feb 19, 2024, 10:32 AM IST

Updated : Feb 19, 2024, 11:28 AM IST

PM Modi's UP visit وزیراعظم نریندر مودی نے آج ریاست اترپردیش کے سنبھل میں کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے علاوہ وہ مختلف دو تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔

PM Modi in UP
PM Modi in UP

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے سنبھل میں ہندو عبادت گاہ کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران یو پی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور دیگر رہنما موجود تھے۔اس کے بعد دن میں وہ لکھنؤ میں سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ 10 لاکھ کروڑ روپے کے 14,000 پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔

یہ پروجیکٹ 33.5 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مدد کریں گے اور سرمایہ کاری کا ایک بڑا حصہ مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ہاؤسنگ اور رئیل اسٹیٹ جیسے شعبوں میں آرہا ہے۔ یہ منصوبے گزشتہ سال منعقدہ یوپی گلوبل انوسٹرس سمٹ کے دوران دستخط شدہ مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) سے جڑے ہیں، جہاں کل 40 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجاویز موصول ہوئی تھیں۔

اتر پردیش کے ریاستی وزیر نند گوپال گپتا نے کہا ہے کہ "سرمایہ کاری تمام خطوں میں پھیلی ہوئی ہے، جس میں سیمانچل (مغربی) کو سب سے زیادہ (52 فیصد) ملتے ہیں، اس کے بعد پوروانچل (مشرق) (29 فیصد)، مدھیانچل (مرکزی) (14 فیصد) اور بندیل کھنڈ (پانچ فیصد) ملتی ہیں"۔

تقریباً 3,500 ملک و بیرون ملک کے سرمایہ کاروں اور مہمانوں کی بشمول فارچیون 500 کمپنیوں کے نمائندوں، سفیروں اور ہائی کمشنروں کی اس تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ تقریبات تمام 75 اضلاع میں بیک وقت ہونے والی ہیں۔ دریں اثناء سنبھل میں، وزیر اعظم مودی ہندو مندر کالکی دھام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ کالکی دھام، جو سنبھل کے اینچورہ کمبوہ علاقے میں واقع ہے، کا نام کالکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وشنو کا 10 واں اور آخری اوتار ہے، جو کلیوگ کو ختم کرتا دکھائی دے گا۔

وزیراعظم 15 سال بعد ضلع کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی سنبھل کے ضلع صدر ہریندر چودھری نے کہا ہے کہ ’’وہ آخری بار گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر 2004 اور 2009 میں سنبھل گئے تھے۔ پارٹی نے وزیر اعظم کے 'شاندار' استقبال کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس تقریب میں ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

وزیر اعظم کے طور پر مغربی اتر پردیش کے ضلع کا مودی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ سنبھل کا ان کا دورہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں مضبوط کارکردگی کے لیے بی جے پی کے لئے اہم ثابت ہوسکتا ہے۔ سنبھل میں مسلمانوں کی کافی آبادی ہے۔

مزید پڑھیں:

اس بار بی جے پی اس خطے میں 2019 کے انتخابات میں اپوزیشن سے ہاری ہوئی سیٹیں واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ بی جے پی نے 2019 میں مرادآباد، بجنور، رام پور، امروہہ اور سنبھل کی تمام پانچ سیٹیں سماج وادی پارٹی (ایس پی) - بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے اتحاد سے کھو دی تھیں۔ سنبھل کی نمائندگی فی الحال سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمٰن برق کررہے ہیں جو چار بار رکن اسمبلی اور پانچ بار رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔

Last Updated : Feb 19, 2024, 11:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.