ETV Bharat / state

جامتارا ٹرین حادثہ پر وزیراعظم مودی اور کانگریس صدر کھرگے کا اظہار غم

author img

By ANI

Published : Feb 29, 2024, 7:13 AM IST

Jharkhand train accident
Jharkhand train accident

Jharkhand train accident ریاست جھارکھنڈ کے جامتارا میں ٹرین حادثے پر وزیراعظم مودی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جھارکھنڈ کے جامتارا میں ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا، "میں جھارکھنڈ کے جامتارا میں ہوئے حادثے سے غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں"۔

صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے بھی جھارکھنڈ کے جمتارا ضلع میں ٹرین حادثے میں دو افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر جمہوریہ ہند نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ''جھارکھنڈ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں غمزدہ خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تنماوں کا اظہار کرتی ہوں"۔

وہیں دوسری جانب کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جھارکھنڈ کے جامتاڑا میں آج دیر رات ہوئے ٹرین حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ کھڑگے نے کہا ہے کہ "جھارکھنڈ کے جامتارا میں ٹرین حادثہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔ کئی جانوں کے ضیاع کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں ہماری گہری تعزیت ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ "

انہوں نے کہا ہے کہ "ریلوے اور حکومتی انتظامیہ کو فوری امدادی کام شروع کرنا چاہیے اور کانگریس کارکنان کو بھی متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ وزارت ریلوے کو اس المناک حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانی چاہیے تاکہ جس سے غلطی ہوئی ہے، اس کی جوابدہی طے ہو۔ واضح رہے کہ جھارکھنڈ کے جامتارہ میں ٹرین کی زد میں آکر دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جامتاڑا میں ٹرین کی زد میں آکر دو مسافروں کی موت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.