ETV Bharat / state

راجستھان: پاکستانی اسمگلرز نے ڈرون سے ہیروئن کے 6 پیکٹ گرائے، سکیورٹی فورسز الرٹ

author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Mar 12, 2024, 12:14 PM IST

پاکستانی اسمگلروں نے ڈرون کے ذریعے سری گنگا نگر ضلع کے سرحدی کھیتوں میں ہیروئن کے 6 پیکٹ گرائے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت کروڑوں میں ہے۔ مقامی پولیس اور بی ایس ایف تحقیقات میں مصروف ہیں۔

راجستھان: پاکستانی اسمگلرز نے ڈرون سے ہیروئن کے 6 پیکٹ گرائے، سکیورٹی ادارے الرٹ
راجستھان: پاکستانی اسمگلرز نے ڈرون سے ہیروئن کے 6 پیکٹ گرائے، سکیورٹی ادارے الرٹ

شری گنگا نگر: پاکستانی اسمگلر مسلسل بھارتی سرحد میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پیر کو بھی ریاست راجستھان کے سری گنگا نگر ضلع کے ماتلی رتن تھانہ علاقے میں ایک کھیت میں چھ پیکٹ برآمد ہوئے، جن میں ہیروئن پائی گئی تھی۔ اس واقعہ کے بعد پولیس اور بی ایس ایف الرٹ موڈ پر ہے۔

سرحد سے ڈیڑھ کلومیٹر کے اندر ملے پیکٹ: ایس پی گورو یادو نے بتایا کہ یہ پیکٹ مٹیلی رتن تھانہ علاقے کے سرحدی گاؤں دولت پورہ سے کچھ ہی فاصلے پر ملے ہیں۔ دراصل کشمیر سنگھ نامی کسان کھیت میں کام کر رہا تھا، اس دوران اسے یہ 6 پیکٹ نظر آئے۔ کسان نے فوری طور پر بی ایس ایف حکام کو اس کی اطلاع دی۔ بی ایس ایف کے افسران اور جوان فوراً موقع پر پہنچے اور پیکٹوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چھ پیکٹوں میں تقریباً ساڑھے تین کلو ہیروئن ہونے کا امکان ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد سری گنگا نگر سے بی ایس ایف سیکٹر ہیڈ کوارٹر کے سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ گیے۔ بی ایس ایف نے فوری طور پر پولیس کو پیکٹ ملنے کی اطلاع دی۔

پولیس نے مشتبہ اسمگلروں کو پکڑنے کے لیے گاؤں دولت پورہ اور اس کے آس پاس کے دیہاتوں سے گزرنے والے راستوں کو بند کر دیا۔ خفیہ ایجنسی کے جاسوس دو تین دنوں میں دولت پورہ اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں باہر سے آنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات طلب کر رہے ہیں۔ امکان ہے کہ یہ پیکٹ رات کو گرائے گیے تھے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مشتبہ بھارتی اسمگلر بھی ان پیکٹوں کو اٹھانے کے لیے اسی علاقے میں موجود ہو سکتے ہیں۔ حکام اس بارے میں معلومات جمع کرنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انوپ گڑھ میں بھی ایک پیکٹ برآمد ہوا: پیر کو انوپ گڑھ ضلع کے گھڑسانہ پنچایت سمیتی کے گاؤں 23 پی میں ہنومان پرساد کے کھیت میں ہیروئن کا ایک پیکٹ ملا تھا۔ ایک ہی دن میں دو مقامات پر ہیروئن برآمد ہونے کے واقعہ کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیاں اور پولیس بی ایس ایف چوکس ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.