ETV Bharat / state

گجرات وقف بورڈ کے نو منتخب رکن محمد توفیق وہرا پر اٹھے سوال

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 4:41 PM IST

Gujarat Waqf Board Member Election گجرات وقف بورڈ کے متولی کے انتخاب میں جیت حاصل کرنے والے محمد توفیق وہرا کی جیت پر سوال اٹھنے لگا ہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ توفیق وہرا کو اردو نہیں آتی اور انہیں وقف بورڈ نے 2021 میں ٹرسٹی سے نکال دیا تھا-

گجرات وقف بورڈ کے نو منتخب رکن محمد توفیق وہرا پر اٹھے سوال
گجرات وقف بورڈ کے نو منتخب رکن محمد توفیق وہرا پر اٹھے سوال

گجرات وقف بورڈ کے نو منتخب رکن محمد توفیق وہرا پر اٹھے سوال

احمدآباد: اس معاملے پر سماجی کارکن فاروق کنسارا نے کہا کہ گجرات حکومت کی کوششوں سے گجرات وقف بورڈ کے ممبر کا پہلی مرتبہ انتخاب عمل میں آیا۔ اس الیکشن میں اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ 223 ووٹرز میں صرف 157 لوگوں نے ہی ووٹ ڈالا ۔محمد توفیق وہرا اس الیکشن میں جیتنے والے امیدواروں میں سے ہیں ۔اب ان کی جیت پر سوال اٹھنے لگا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گجرات وقف بورڈ کے ممبر کا الیکشن مکمل ہو چکا ہے تو عنقریب گجرات حکومت وقف کا بورڈ بنا دے گی۔ ہر وقت بورڈ اپنا کام کرنا شروع کر دے گا۔ لیکن متولی کا معاملہ زیر التوا ہے ۔کیونکہ وہ وقف بورڈ کے ممبر بننے کے لائق نہیں ہیں۔ اس کے بارے میں ہم گجرات حکومت سے بھی درخواست کریں گے۔اس سلسلے میں مداخلت کرے۔

یہ بھی ]ڑھیں:مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ ٹیکس پر جی ایس ٹی ادا نہیں کرنا پڑے گا

ان کا کہنا ہے کہ اب میں ایسا لگتا ہے کہ انہیں وقت بورڈ کا ممبر بنانے بھی میں بھی کہیں نہ کہیں وقف مافیاؤں کا رول رہا ہے۔ان کا ایک آدمی آئے اور وہی ہوا ہے۔ الیکشن صحیح ہوا ہے لیکن ممبر کا انتخاب صحیح نہیں ہوا ہے۔اس میں بھی کچھ نہ کچھ کرپشن ضرور ہوا ہے۔ اب آگے ہم قانون کے دائرے میں رہ کر اس کے خلاف اواز اٹھائیں گے۔ الیکشن ڈزول نہیں ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.