ETV Bharat / state

ہبلی میں نیہا کا قتل ’لو جہاد‘ نہیں، وزیر داخلہ پرمیشورا نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا - Not love jihad

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 9:39 PM IST

Not love jihad کرناٹک کے وزیر داخلہ نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہبلی قتل واقعہ ’لو جہاد‘ نہیں ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعہ کو ذاتی رنجش کا معاملہ قرار دا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

بنگلور: کرناٹک کے ہبلی میں گذشتہ روز ایک دل دہلانے والا واقعہ پیش آیا۔ شہر کے کالج کیمپس میں ایک ناکام عاشق نے طالبہ پر چاقو سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ مقبول نیہا کے والد نیرنجیا ہیرے مٹھ، ہبلی دھارواڑ میونسپل کارپویشن کے کارپوریٹر ہیں۔ نیہا کے قاتل فیاض کو گرفتار کر لیا گیا ہے لیکن اس واقعہ کے بعد ریاست میں سیاسی کھیل شروع ہوگیا ہے۔ کچھ لوگ اس واقعہ کو محبت میں ناکامی کا معاملہ بتارہے ہیں تو بعض اسے ’لو جہاد‘ سے جوڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وہیں نیہا کے والدین شدید صدمہ میں ہیں۔ کانگریس کارپوریٹر نرنجنایا ہیرے مٹھ نے بھی ریاستی حکومت پر معاملہ کو دبانے کا الزام عائد کیا۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ واقعہ کے پہلے دن میرے ساتھ تھے وہ آج میرے پیچھے نہیں کھڑے ہوئے ہیں۔ نیہا کی ماں نے حکومت سے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

وزیر داخلہ جی پرمیشورا جنہوں نے واقعہ کو ذاتی رنجش قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ نے اپوزیشن کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ’لو جہاد‘ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’میں نیہا ہیرے مٹھ قتل واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ یہ لو جہاد نہیں ہے۔ ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ملزم کو قانون کے مطابق سزا دلانے کےلئے اقدامات کئے جارہی ہیں۔ تاہم یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اس کیس کو سیاست کے لیے استعمال کررہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.