ETV Bharat / state

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ: مفرور ملزم کی جائیداد عدالت نے ضبط کرنے کا حکم دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 6:33 PM IST

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ:مفرور ملزم کی جائیداد عدالت نے ضبط کرنے کا حکم  دیا
مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ:مفرور ملزم کی جائیداد عدالت نے ضبط کرنے کا حکم دیا

NIA SPL Court On Malegaon Blast Case ممبئی میں این آئی اے کی خصوصی عدالت نے 2008 مالیگاؤں دھماکے کے مفرورو ملزم رامچندر کلسنگرا کی مالیگاؤں بم دھماکے کے مفرور ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ممبئی:این آئی اے کی خصوصی عدالت کے جج اے کے لاہوٹی نے قومی تفتیشی ایجنسی این آئی اے کی چند برس قبل دائر کی گئی عرضداشت کی سماعت کے دوران کہی معاملے کے 16 برسوں بعد دیئے گئی۔ اس فیصلے میں عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ ملزم کا نام مفرور ملزمین کو فہرست میں شامل تھا۔ اس کے خلاف عدالت نے متعدّد مرتبہ وارنٹ جاری کیا تھا۔

نیز اسے اشتہاری ملزم بھی قرار دیا تھا لیکن اسکے باوجود بھی ملزم نا ہی عدالت میں حاضر ہوسکا اور نہ ہی اسکے کسی ٹھکانے کی معلومات مل سکی لہذا ملزم کے خلاف دفعہ 83 کے تحت اسکے تمام جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

رامچندر کلسنگرا اس معاملے کا اہم ملزم ہے اُسپر الزام ہے کہ مالیگاؤں بم دھماکے میں پرگیا سنگھ ٹھاکر کی جس موٹر سائیکل کا استعمال کیا گیا تھا اسپر آتش گیر مادہ اسی نے نصب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:طویل مدتی حل ہی مسلم مسائل کا سد باب کرسکتا ہے: امیر جماعت اسلامی ہند

29 ستمبر 2008 کو مہاراشٹر کے ناسک ضلع کے شہر مالیگاؤں میں ایک بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔ ملزمین میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ،لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت، میجر (ریٹائرڈ) رمیش اپادھیائے، سمیر کلکرنی، اجے راہرکر، سدھاکر دویدی اور دیگر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.