ETV Bharat / state

لکھنو کی یہ عمارت جسے نوابین نے چاند دیکھنے کے لیے تعمیر کروایا تھا - Monument Satkhanda In Lucknow

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 2:01 PM IST

Satkhanda For Moon Sight In Lucknow لکھنو کے حسین اباد علاقے میں واقع کئی تاریخی عمارتیں ہیں جو نوابین اودھ کے شاندار عہد حکومت کو یاد دلاتی ہیں۔ ان میں ایک ایسی عمارت ہے جس کو منحوس عمارت کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ عید کے چاند کے تعلق سے نوابین اودھ نے اس عمارت کی تعمیر کرائی تھی لیکن یہ مقصد اس زمانے میں بھی ادھورا رہا اور آج بھی نامکمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ عید کے چاند دیکھنے کے تعلق سے اسی عمارت کو یاد کیا جاتا ہے۔

لکھنو کی یہ عمارت جسے نوابین نے چاند دیکھنے کے لیے تعمیر کروایا تھا
لکھنو کی یہ عمارت جسے نوابین نے چاند دیکھنے کے لیے تعمیر کروایا تھا

لکھنو کی یہ عمارت جسے نوابین نے چاند دیکھنے کے لیے تعمیر کروایا تھا

لکھنو:حسین آباد علاقے میں واقع ستکھنڈے کو نواب محمد علی شاہ تعمیر کرا رہے تھے جس کی چار منزل مکمل ہونے کے بعدوہ معائنہ کرنے گئے اور وہیں سے وہ پھسل گئے جس کے بعد علاج ہوا لیکن ان کا انتقال ہو گیا یہی وجہ ہے ان کے بیٹے نے اس عمارت کی تعمیر مکمل نہیں کروائی اور انہوں نے کہا کہ میرے والد کا جہاں سے انتقال ہوا ہے۔

اس کے بعد اس عمارت کو مکمل کرانے کا کوئی مقصد نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس عمارت کو منحوس کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ستکھنڈے کی تعمیر بنیادی طور پر نواب محمد علی شاہ نے عید الفطر کی چاند دیکھنے کے لیے کرائی تھی جس کا مقصد تھا کہ نوابین اودھ اپنی بیگمات اور اہل خانہ کے ساتھ ستکھنڈے پر چڑھ کر چاند کا نظارہ کریں گے

لیکن ستکھنڈے کی تعمیر نامکمل رہی۔ عید الفطر کا چاند بھی دیکھنا ستکھنڈے سے نامکمل رہا لیکن جب بھی عید الفطر کا چاند دیکھنے کا اہتمام ہوتا ہے تو ستکھنڈے کو ضرور یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک ایسی نشانی کے طور پر موجود ہے کہ نواب محمد علی شاہ کی انتقال اور عید الفطر کے چاند کو ضرور یاد دلاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لکھنو کا سکندر محل آج بھی خواتین مجاہدین آزادی کی یاد تازہ کرتا ہے

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے نوابی خاندان سے تعلق رکھنے والے نواب مسعود عبداللہ بتاتے ہیں کہ اگر یہ عمارت اس زمانے میں تعمیر ہو جاتی تو اج اس کی تاریخ کچھ مختلف ہوتی چاند دیکھنے کے لیے بنائی گئی اس عمارت کو ہمیشہ چاند دیکھنے کے وقت یاد کیا جاتا ہے اور اج بھی کچھ افراد ستکھنڈے پر چڑھ کر چاند کا نظارہ کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.