ETV Bharat / state

دہلی میں 'جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ' نیشنل کانفرنس کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 2:38 PM IST

National Conference On Indian Muslims: دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب اف انڈیا میں انڈین مسلمز فار سول رائٹس کے بینر تلے 'جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ' کے عنوان پر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کانگریس، سماجوادی پارٹی، سی پی ائی، نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں سمیت معروف وکلا اور ممتاز انسانی حقوق کارکنان نے ملک کے موجودہ حالات پر اظہار خیال کیا۔

دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب 'جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ' نیشنل کانفرنس منعقد
دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب 'جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ' نیشنل کانفرنس منعقد

دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب 'جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ' نیشنل کانفرنس منعقد

نئی دہلی: قومی دار الحکومت دہلی میں منعقدہ جمہوریت بچاؤ ملک بچاؤ کے عنوان پر ایک اہم اجلاس کے موقع پر سابق رکن پارلیمان محمد ادیب نے کہا کہ آخر مسلمان کس کے پاس جائیں عدالتوں کے پاس جائیں تو وہ سننے کو تیار نہیں آپ نے دیکھا کہ کل ہلدوانی میں کیا ہوا کل ایک مسجد کو شہید کردیا گیا اب اس علاقے کے ہر مسلمان کو 10 دس سال جیل میں رہنا ہوگا۔

سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمان ایس ٹی حسن نے کہا کہ ہم بڑے نازک دور سے گزر رہے ہیں اج سیاست مذہب کا سہارا لے کر اپنی منزلیں طے کر رہی ہے عدلیہ غیر انصافی فیصلہ سنا رہی ہے، ہمیں اس پر غور و فکر کرنا ہوگا کہ اب ہمارے ملک کا کیا ہوگا جب تک یہ عمل جاری رہے گا ہندوستان سپر پاور نہیں بن سکتا۔

سابق رکن پارلیمان کنور دانش علی نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات پر سیاسی جماعتوں کو بھی غور و فکر کرنی ہوگی سارا کام سول سوسائٹیز کا نہیں ہے اس لڑائی میں سول سوسائٹیز کے لوگ رات دن لڑ رہے ہیں اس میں سیاسی لیڈروں کی نمائندگی بہت کم ہے، ایسے وقت میں اگر کوئی یہ لڑائی لڑ رہا ہے تو وہ صرف راہل گاندھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہم یہ لڑائی لڑنے کو تیار ہیں اور یقینی طور پر جیت ہماری ہوگی۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ اج وہی لوگ ای وی ایم کے خلاف اواز اٹھا رہے ہیں جو ای وی ایم کو لائے ہیں اگر ہم لوگوں نے الیکشن کمیشن کو مکمل ازادی دی ہوتی تو اج یہ نوبت نہیں آتی غلطی ہماری ہے ہم نے یہ نہیں دیکھا کہ ایک دن ائے گا جب سبھی مسلمانوں پر ہی نہیں پورے ملک پر مصیبت ائے گی یہ وہ چیزیں ہیں جسے اج ہماری موجودہ حکومت بھرپور استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ملک کو بچانے کے لیے متحد ہونا ہوگا سبھی نفرتوں کو ختم کرنا ہوگا ہمیں ان کو بھی ساتھ لانا ہوگا جو ہم سے نفرت کر رہے ہیں پیغمبر اسلام نے تلوار کے دم پر اسلام کو پروان نہیں چڑھایا بلکہ پیار و محبت سے سلام کا پیغام دیا ہمیں اسی طرح کے لوگوں کو پیار محبت سے سمجھانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک معتصم خان سے مسلم مسائل پر خصوصی بات چیت

پروفیسر سیدہ سیدین حمید نے ملک کے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے تشویش کے ساتھ کہا کہ اج جمہوریت اور سیکولر اقدار کے خلاف فضا بنائی جا رہی ہے ایسے میں عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مضبوطی کے ساتھ اس کے صدباب کی کوشش کریں اور جمہوری اقدار کی حفاظت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.