ETV Bharat / state

ممبئی: ٹوپی بازار میں بخارا، مالیگاؤں اور پٹہ ٹوپیوں کی مانگ سب سے زیادہ - Topi market in Mumbai

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 8:57 PM IST

TOPI MARKET IN MUMBAI
ممبئی: ٹوپی بازار میں بخارا، مالیگاؤں اور پٹہ ٹوپیوں کا مطالبہ سب سے زیادہ

ٹوپیوں کی خریداری ماہ مقدس میں ہی نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی زیادہ ہوتی ہے۔ عید کے سبب ماہ مقدس میں ٹوپیوں کے خریداری اس لیے بھی زیادہ ہوتی ہے کیونکہ عید کے موقعے پر نئے کپڑے زیب تن کیے جاتے ہیں۔

ممبئی: ٹوپی بازار میں بخارا، مالیگاؤں اور پٹہ ٹوپیوں کا مطالبہ سب سے زیادہ

ممبئی: پائیدھونی علاقے میں ٹوپیوں کی 120 برس قدیم دوکان ہے۔ یہاں ساڑھے تین سو سے زائد قسم کی ٹوپیاں فروخت کی جاتی ہیں۔ اسی بازار میں ٹوپیوں کے ایک مشہور تاجر امین عبداللہ ہیں، یہ ٹوپیوں کی تجارت سے وابستہ ہیں۔ صرف یہی نہیں امین عبداللہ کئی نسلوں سے یہ کاروبار کرتے چلے آرہے ہیں۔ یہ ان کی پانچویں نسل ہے جو اس پیشے سے وابستہ ہے۔

امین عبداللہ کہتے ہیں کہ یہ بازار ٹوپیوں کے لیے مشہور ہے۔ ملک و بیرون ممالک سے لوگ یہاں ریٹیل اور ہول سیل میں خریدنے کے لئے آتے ہیں۔ ہمارے یہاں دمشق، ترکش، افغانی، عمانی، انڈونیشیائی، ازہری، قادری، چشتیا، پاکستانی، اشرفی، نظامی، نقشبندی، بنگلہ دیشی، ٹوپیوں کے خریدار دور دراز اور بیرون ممالک سے آتے ہیں۔ لیکن ان دنوں بھارتی بازار میں سب سے زیادہ بخارہ، مالیگاؤں اور پٹہ ٹوپیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

حالانکہ ہاتھ سے بنائی گئی ٹوپیوں کو بھی لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ اُن میں مالیگاؤں سے آنے والی ٹوپیاں ہاتھ سے بنائی جاتی ہیں۔ اُس کے ساتھ ساتھ مولانا سعد ٹوپی بھی ان دنوں عوام کی خاص پسند ہے۔

یہاں مہنگی ٹوپیاں دو ہزار روپیے تک ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت پر دستیاب ہونے والی ٹوپی تیس ہزار روپئے کی ہے۔ ممبئی کے بھنڈی بازار محمد علی روڈ عبدالرحمن اسٹریٹ، ان علاقوں میں اکثریت مسلم تاجروں کی ہے۔ ٹوپیوں کے تجارت سے بیس سے زیادہ کاروباری وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد کے بازاروں میں ہمہ اقسام کی ٹوپیاں دستیاب ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.