ETV Bharat / state

گیا سے عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے کے لیے سہولیات میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 23, 2024, 2:01 PM IST

گیا سے عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے کے لیے سہولیات میں اضافہ
گیا سے عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے کے لیے سہولیات میں اضافہ

More Facilities For Umrah Pilgrims بہار کے ضلع گیا سے بھی عمرہ کے سفر پر روانہ ہونے کی سہولت دستیاب ہوگئی ہے۔ پہلے گیا ضلع کے مسلمانوں کو عمرہ کے سفر پر روانہ ہونے کے لیے دلی کولکاتا اور دیگر بڑے شھروں کا رخ کرنا پڑتا تھا لیکن اب ضلع سے یہ سہولت ہوگئی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ یہاں بھی ٹور اینڈ ٹریولز کھولا ہے۔

گیا سے عمرہ کے مقدس سفر پر روانہ ہونے کے لیے سہولیات میں اضافہ

گیا:بہار کے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد عمرہ کی سعادت سے مشرف ہونے کے لیے سالوں بھر روانہ ہوتی ہے ، عمرہ ایک اہم عبادت ہے جو کوئی بھی مسلمان سال میں کسی بھی وقت ادا کر سکتا ہے۔ پہلے عمرہ پر جانے کے لیے بہار کے مسلمان کولکاتا یا دہلی سے اس کی بکنگ کرواتے تھے۔ لیکن اب بہار میں بھی بہت سی ٹور اینڈ ٹریول کمپنیاں ہوچکی ہیں جو عمرہ کے لیے مکۃ المکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفرکا اہتمام کرتی ہیں۔

گیا میں ایک علیزہ ٹور اینڈ ٹریول نام کی ایک کمپنی ہے جو صرف 55 ہزار روپے میں عمرہ کے سفر کا اہتمام کرتی ہے۔ اس میں دہلی سے فلائٹ سروس کے علاوہ مسافروں کو رہائش، کھانا اور گائیڈ کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ ٹور اینڈ ٹریول کی کمپنی گیا ضلع کے رہنے والے محمد صدام حسین نے شروع کی ہے۔ یہ کمپنی گزشتہ ایک سال سے کام کر رہی ہے اور اب تک 500 سے زائد زائرین کو عمرہ سفر کو مکمل کرا چکی ہے۔

اس کے علاوہ اس سال 30 سے ​​زائد عازمین حج نے بھی اس کمپنی کے ساتھ حج کے لیے رجسٹریشن کرایا ہے۔حالانکہ حج کمیٹی کے بنسبت ٹریولز سے سفر کے اخرجات دوگنا ہیں۔ ٹریولز سے حج سفر پر روانہ ہونے کے لیے عازمین حج کو تقریباً 35 دنوں کے سفر کے لیے 5 لاکھ روپے کے علاوہ 5 فیصد جی ایس ٹی ادا کرنا پڑتا ہے، جب کہ عمرہ کا سفر سال کے کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے اور یہ 15 سے 30 دنوں کا سفر ہے۔

علیزہ ٹور اینڈ ٹریولز کے قیام کو ایک سال مکمل ہوچکاہے ، اسکا باضابطہ دفتر بھی کھلا ہے جسکے افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی اور اس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرزا غالب کالج کے سکریٹری سید شبیع عارفین شمسی شریک ہوئے اور انہی کے ہاتھوں دفتر کا افتتاح ہوا ، گزشتہ ماہ ہی شبیع شمسی بھی اسی ٹراویلز کمپنی کے ذریعے عمرہ کی سعادت سے مشرف ہوکر واپس آئے ہیں۔

اُنہوں نے اپنے تاثرات میں ٹریولز کی خدمات کی سراہنا کی اور کہا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ عمرہ پر جانے والے خواہشمند افراد عمرہ کی سعادت حاصل کریں اور اُنہیں آسانی ہو ، اسی مقصد سے گیا میں ٹور اینڈ ٹریول کمپنی شروع کی گئی ہے،گیا شہر میں براہ راست عمرہ سفر کے لیے تمام انتظامات جیسے ویزا ،ٹکٹ اور دوسری ضروریات کی چیزوں کا دستیاب ہونا قابل ستائش اور بہتر قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمد آباد کنزیومر پروٹیکشن کمیشن کا انڈو سعودی سروس ٹریولز پرائیویٹ لمیٹڈ کو نوٹس

واضح ہوکہ ضلع گیا سے ہر برس 4 سے 5 ہزار مسلمان عمرہ کی سعادت کے لیے روانہ ہوتے ہیں لیکن پہلے دوسری ریاستوں سے سفر پر روانہ ہونے کے لیے بکنگ کراتے تھے ابھی اتنی سہولت ہوئی ہے کہ یہیں سے بکنگ ہورہی ہے اور جانے والوں کو گھر بیٹھے سارے کاغذات وغیرہ مل رہے ہیں شبیع شمسی کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ آنے والے دنوں میں گیا سے ہی براہ راست جدہ کے لیے گیا ایئرپورٹ سے پرواز ہو ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.