ETV Bharat / state

گلبرگہ میں 'میرا شہر میری ذمہ داری' کتاب کا اجرا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 1:15 PM IST

Book Launch Ceremony گلبرگہ میں واقع مصباح چوک آئیکن کمپلیکس میں جناگرا سٹیزن شپ اینڈ ڈیموکریسی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رکن اسمبلی الم پربھو پاٹل کے ہاتھوں میرا شہر میری ذمہ داری کنڑا کتاب کا اجرا عمل میں آیا۔

گلبرگہ شہر میں میرا شہر میری ذمہ داری کتاب کا اجرا
گلبرگہ شہر میں میرا شہر میری ذمہ داری کتاب کا اجرا

گلبرگہ شہر میں میرا شہر میری ذمہ داری کتاب کا اجرا

گلبرگہ:ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں منعقدہ رسم اجرا کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پر رکن اسمبلی گلبرگہ جنوب الم پربوپاٹل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‌اس کتاب کو حکومت کے جانب سے شائع کیا گیا ہے۔ اس شہر کی ترقی کے لئے سرکاری افسران‌ کی کیا ذمہ داریاں ہیں۔ اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کی ترقی کے لیے کس طرح سے کام کیا جائے اس کے بارے میں بھی ذکر ہے۔ ہمارے وارڈ میں پیش آنے والے مسائل کو کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔ شہر کی ترقی کے لیے کتنا‌ بجٹ خرچ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے تعلق سے اس کتاب معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ ایک بہترین کتاب ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس میں عوام پوری جانکاری حاصل کر کے شہر کی ترقی کے لئے افسران سے بات کر سکتے ہیں۔ اس لئے اس کتاب کو مفت تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو استقبالیہ

رکن اسمبلی کے مطابق اس کتاب کے ذریعہ کو آپ ڈھیر ساری جانکاری مل سکتی ہے، اس لئے اس کتاب مطالعہ کریں۔ اس اجلاس کی صدرات کے فرائض مودین پٹیل انبی نے انجام دی۔ اس موقعے پر سماجی ملی مذہبی لیڈران اور سابق کارپوریٹرس سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.