ETV Bharat / state

پرندوں اور جانوروں کے خدمت گار نوجوان اتو خان سے خاص ملاقات

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 1:17 PM IST

راجستھان کے ضلع شاہپورہ میں جیو دیا سیوا سمیتی کی مدد سے اتو خان نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی بھی خدمت انجام دیتے ہیں۔ مقامی باشندے بھی اتو خان کی خدمت خلق کی تعریف کرتے ہیں۔

عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی خدمت انجام دینے والا اتو خان

اجمیر: ریاست راجستھان کے ضلع شاہپورہ میں جیو دیا سیوا سمیتی کی مدد سے اتو خان عام لوگوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کی بھی خدمت انجام دیتے ہیں۔ مقامی باشندے بھی اتو خان کی خدمت خلق کی تعریف کرتے ہیں۔ انہوں نے ضلع شاہ پورہ کے درجنوں دیہاتوں میں چرند- پرندوں کے لیے سروس ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔ خدمت خلق کے لیے کھانے پینے اور ضروری ساز و سامان بھی لوگوں کو فراہم کراتے ہیں۔

اتو خان نے پرندوں کے لیے درختوں پر اب تک کثیر تعداد میں دانا پانی کے برتن لگوائے ہیں۔ اسی طرح انسانی خدمت کے لیے تمام مذہب کے لوگ اتو خان کے خدمت خلق کے جذبے کو سلام کرتے ہیں۔ مقامی کے مطابق اتو خان انسانیت کے لیے جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ ان کی ان خدمات کو دیکھ کر ہندو مسلم سبھی ان کے قائل ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ تمام مذہب کے لوگ ٹیم بنا کر اس کار خیر انجام دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی این جی او ڈے 2024: 'ایک پائیدار مستقبل کی تعمیر'

گاؤں میں چرند پرندوں کے علاوہ مصیب زدہ انسانوں کو بھی یہ ٹیم اپنا بھرپور تعاون دیتی ہے۔ جنگلی جانوروں اور پرندوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کام انجام دیتے ہیں۔ جگہ جگہ کال سینٹر بھی قائم کیے ہوئے ہیں۔ ان کا یہ کام لوگوں میں آپسی تال میل اور بھائی چارہ کا ماحول بھی پیدا کرتا ہے۔ گذشتہ 20 برسوں سے برساتی موسم میں پانی کی بچت اور اسٹور کرنے کہ ساتھ ہی اس کی اہمیت کا بھی پیغام عوامی سطح پر دیتے ہیں۔دیہات میں غریب لاچار ضرورت مندوں کو روٹی کپڑا اور چھت بھی مہیا کرانے کا کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.