ETV Bharat / state

مولانا توقیر رضا نے کیا اعلان بی جے پی کے خلاف اتریں گے میدان میں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 24, 2024, 10:44 PM IST

Maulana Tauqeer Raza has announced to contest elections دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا توقیر رضا نے سیکولر جماعتوں کو ایک ساتھ مل کر بی جے پی کے خلاف انتخابات لڑنے کا مشورہ دیا۔

مولانا توقیر رضا نے کیا اعلان بی جے پی کے خلاف اتریں گے میدان میں
مولانا توقیر رضا نے کیا اعلان بی جے پی کے خلاف اتریں گے میدان میں
مولانا توقیر رضا نے کیا اعلان بی جے پی کے خلاف اتریں گے میدان میں

دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے انڈیا اسلامک کلچر سینٹر میں اج مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی جے پی حکومت کے خلاف 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں ادھر نے کا فیصلہ کیا گیا یہ میٹنگ مولانا توقیر رضا کی صدارت میں منعقد کی گئی تھی جس میں سینئیر ایڈوکیٹ محمود پراچہ دہلی کے سابق وزیر راجیندرپال گوتم ایڈووکیٹ بھانو پرتاپ سمیت دیگر دلت، او بی سی اور اقلیتی برادری رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ کے بعد مولانا توقیر رضا نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی بھی سیکولر جماعتیں ہیں میں ان کو اپنے اس منج سے دعوت دیتا ہوں کہ وہ ائیں اور ایک ساتھ مل کر پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی کو ہرانے میں ان کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب حزب اختلاف کی تمام سیاسی جماعتوں کے ذریعے انڈیا الائنس بنایا گیا تھا تو انہیں امید تھی کہ وہ اس میں کامیابی حاصل کرے گا لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا اسی لیے ہمیں تمام مذہبی رہنماؤں کے ساتھ مل کر اس اتحاد کو بنانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔

وہیں دہلی کے سابق وزیر راجیندر پال گوتم نے کہا کہ موجودہ بی جے پی حکومت تمام تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعے دیگر سیاسی جماعتوں کو ڈرانےا ور ان میں دراڑ ڈالنے کا کام کر رہی ہیں اس کے ساتھ ہی وہ کمپنیوں کو بھی بلیک میل کرکے فنڈ اکٹھا کر رہی ہے جو انہیں نہیں دینا چاہتی۔ اس دوران ایڈوکیٹ محمود پراچا نے اعلان کیا کہ ہم 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں بغیر ای وی ایم کے انتخابات میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت میں ای وی ایم کے ساتھ انتخابات نہیں ہونے دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.