ETV Bharat / state

شیخ شاہجہاں کی گرفتاری پروزیراعلیٰ خاموش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 29, 2024, 2:26 PM IST

Updated : Feb 29, 2024, 2:39 PM IST

شیخ شاہجہاں کی گرفتاری پروزیراعلیٰ خاموش
شیخ شاہجہاں کی گرفتاری پروزیراعلیٰ خاموش

Sandeshkhali Incident ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے سندیش کھالی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں پر مبینہ حملے کے الزام میں گرفتار شیخ شاہجہاں پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

جھارگرام: سندیش کھالی ترنمول کانگریس کے رہنما شیخ شاہجہان کو ای ڈی کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ریاست کی عوام وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے رد عمل کا انتظار کر رہی تھی۔ خیال تھا کہ وہ جمعرات کو جھارگرام میں انتظامی میٹنگ کے اسٹیج سے کچھ کہیں گے۔ لیکن وزیر اعلیٰ نے اس اجلاس سے ایک بار بھی یہ موضوع نہیں اٹھایا۔ غور طلب ہے کہ گذشتہ ماہ پانچ جنوری کو ای ڈی شمالی 24 پرگنہ کے سندیشاکھالی کے سربیریا میں شیخ شاہجہان کے گھر کی تلاشی کے لئے گئی تھی۔ وہاں ای ڈی کے اہلکاروں اور سینٹرل فورس کے جوانوں پر حملہ کیا گیا تھا۔بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور سبھی شیخ شاہجہان کے حامی تھے۔ ان کے حکم پر ای ڈی اور مرکزی فورسز پر حملہ کیا گیا۔

اس واقعے کے بعد سے ہی شیخ شاہجہان لاپتہ تھا۔ تقریبا 56 دنوں کے بعد ترنمول کانگریس کے رہنما کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ اس عرصے کے دوران شاہ جہاں نے اپنے تحفظ کے لیے بار بار عدالت سے رجوع کیا۔ دوسری طرف سندیش کھالی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ مقامی باشندوں نے شاہ جہاں کی افواج کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایم سی رہنما شیخ شاہ جہاں گرفتار، دس دن پولیس تحویل میں

شاہ جہاں اور اس کے حامیوں پر زبردستی زمینوں پر قبضے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے الزامات لگائے گئے۔ پولس پہلے ہی ترنمول کے دو لیڈروں کو گرفتار کر چکی ہے جن کا نام شب پرساد عرف شیبو ہزارا،اجیت میتی اور اتم سردار ہے جن کا نام اس فہرست میں ہے۔

Last Updated :Feb 29, 2024, 2:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.