ETV Bharat / state

میں دیدی نمبر ون نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں، ممتا بنرجی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 5, 2024, 6:04 PM IST

میں دیدی نمبر ون نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں:ممتا بنرجی
میں دیدی نمبر ون نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام کی بہن ہوں:ممتا بنرجی

Mamata Banerjee Reaction وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج واضح کیا کہ وہ دیدی نمبر ون نہیں ہیں بلکہ ریاست اورملک بھر کے عوام کی بہن ہیں۔ ریاستی وزیر اور گلو کار اندرنیل سین نے مغربی مدنی پور کے پروگرام میں عوامی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ممتا بنرجی ملک کی دیدی نمبر ون ہیں۔

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گزشتہ دنوں ایک پرائیوٹ ٹیلی ویژن چینل کے ریئلٹی شو دیدی نمبر ون کے خصوصی ایپی سوڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر نظر آئیں۔ یہ گزشتہ اتوار کو اس چینل پر نشر ہوا تھا۔ شو کی میزبانی رچنا بنرجی کر رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کو اپنی تقریر کے بعد اندرنیل کو گانے کے لیے بلایا۔ گلوکار وزیر نے مائیکروفون پکڑتے ہی اسکول کے طلباء سے کہا، ’’کیا آپ نے اس دن دیدی نمبر ون کو دیکھا تھا؟ اس کے بعد انہوں نے ممتا کی طرف دیکھا اور کہاکہ یہ دیدی نمبر ون ہیں۔

ریاستی وزیر اندرنیل کے اس بات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مائیک سے اعلان کیا کہ میں دیدی نمبر ون نہیں ہوں۔میں دنیا کی بہن ہوں، میں ملک کی بہن ہوں، میں ریاست کی بہن ہوں۔ چند ماہ قبل رچنا وزیر اعلیٰ سے ملنے نوبنو گئی تھیں۔ اس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ ممتا ان کے ریئلٹی شو میں بطور مہمان نظر آئیں گی۔ رچنا وہ دعوت نامہ دینے ریاستی حکومت کے سکریٹریٹ گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال کی تمام 42سیٹوں پر بی جے پی کو جیت دلائیں، مودی

اس خصوصی ایپی سوڈ کی شوٹنگ ڈھائی ہفتے قبل ہوڑہ کے ڈمرجلا اسٹیڈیم میں کی گئی تھی۔ اس ایپی سوڈ میں حصہ لینے والوں میں ڈانسر اور کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگوپادھیائے کی اہلیہ ڈونا گنگوپادھیائے، دو موسیقار اروندھتی ہوم چودھری اور سری رادھا بنرجی شامل تھیں۔ مقابلے میں شامل نہیں ہونے کے باوجود ممتا نے اپنینظمیں پڑھنے کے ساتھ ساتھ کینوس پر تصویریں بھی بنائیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.