ETV Bharat / state

مالیگاؤں سنگمیشور قتل: مشتبہ ملزم رفیق شاہ لوکل کرائم برانچ کے شکنجہ میں، مزید ملزمین کی تلاش جاری - Murder In Malegaon

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 1:26 PM IST

Malegaon Sangmeshwar murder case: Suspected accused Rafiq Shah in custody of local crime branch, search for more accused continues
Malegaon Sangmeshwar murder case: Suspected accused Rafiq Shah in custody of local crime branch, search for more accused continues

Malegaon Murder Case: مالیگاؤں سنگمیشور قتل معاملہ میں مشتبہ ملزم رفیق شاہ کو لوکل کرائم برانچ نے شکنجہ میں لے لیا ہے۔ جب کہ قتل کے اس واقعہ میں ملوث مزید ملزمین کی تلاش جاری ہے۔

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں دن بہ دن بڑھ رہے جرائم کو لے کر شہر بھر میں چرچا کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ ایسے میں 15 اپریل 2024 کی شب 10 بجے کے درمیان سنگمیشور سانڈوا پل کے سامنے مولانا اسحاق گیٹ کے پاس ایک قتل کی واردات پیش آئی تھی، جس میں کچھ افراد کے ذریعہ رفیق خان انور خان نامی نوجوان کو بے رحمی سے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، قتل کی اس واردات نے آناً فاناً شہر بھر میں سنسنی خیز ماحول پیدا کر دیا تھا۔ واردات کی خبر ملتے ہی شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی نے موقع پر حاضر ہوتے ہوئے کرائم اسپاٹ کا جائزہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

مالیگاؤں سنگمیشور: شیخ رفیق ایوب نامی نوجوان کا بے رحمی سے قتل، ملزمین کی تلاش جاری - Murder In Malegaon

وہیں موقع پر موجود علاقہ کے ذمہ داران نے علاقے میں پنپ رہے جرائم اور بڑھتی نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے کے لیے انتظامیہ سے کومبنگ آپریشن کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ دوسری جانب اس قتل کے فرار ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن جاری کردیا ہے، وہیں اس دوران خفیہ خبر موصول ہوئی کہ قتل میں شامل ایک ملزم رفیق شاہ امین شاہ عرف لمبو منماڑ ریلوے اسٹیشن کی جانب جارہا ہے۔

ذرائع سے خبر ملتے ہی ضلع ایس پی وکرم دیشمانے کی رہنمائی میں شہر ایڈیشنل ایس پی انیکیت بھارتی اور ڈی وائی ایس پی سورج گنجال کی نگرانی میں لوکل کرائم برانچ پی آئے راجو سُروے، پی آئے سندیپ پاٹل و ان کی ٹیم نے جال بچھا کر واردات کے 2 گھنٹے میں ہی ملزم رفیق شاہ کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی، قتل معاملہ میں مزید گرفتاریاں ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں چھاؤنی پولیس نے گناہ رجسٹر نمبر 117/024 قلم 302 ، 504 ، 506 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دیگر تحقیقات پولیس کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.