ETV Bharat / state

میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا نے لوک سبھا انتخابات کا کیا بائیکاٹ - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 10:47 AM IST

Vote Boycott At Tandra Village In Muzaffarnagar ضلع مظفر نگر کے میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا میں مقامی باشندوں نے پکی سڑک کی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ سڑک نہیں تو ووٹ نہیں۔

میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا نے لوک سبھا انتخابات کا کیا بائیکاٹ
میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا نے لوک سبھا انتخابات کا کیا بائیکاٹ

میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا نے لوک سبھا انتخابات کا کیا بائیکاٹ

مظفر نگر:ملک میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ملک کی مختلف ریاستوں میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

اسی درمیان مظفر نگر کے میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا میں مقامی باشندوں نے پکی سڑک کی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا

پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ سے جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار لوک سبھا انتخابات کا تمام گاؤں والوں نے مکمل طور پر بائیکاٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر رکھا ہے گاؤں کے لوگوں نے سڑک نہیں تو ووٹ نہیں کا نعرہ دیتے ہوئے لوک سبھا انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کیا۔

مقامی باشندوں کے ہنگامے کی وجہ سے گاؤں میں بنائے گئے پولنگ بوتھ ویران نظر آئے۔دراصل معاملہ بجنور لوک سبھا حلقہ کا ہے جہاں مظفر نگر کے میراپور اسمبلی حلقہ میں واقع گاؤں ٹنڈیرا میں بنایا گیا پولنگ بوتھ ویران نظر آیا۔ وجہ یہ تھی کہ گاؤں کی ٹوٹی کچی سڑکوں سے لوگ پریشان ہیں۔گزشتہ چند برسوں سے سڑکوں کی مرمت کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن انتظامیہ نے اب تک ان کی مانگ پر توجہ نہیں دی ۔

یہ بھی پڑھیں:گیا کے مسلم اکثریتی سنگاریس گاوں کے باشندوں نے ووٹ کا بائیکاٹ کیا - Lok Sabha Election 2024

گاؤں والوں کے مطابق ٹنڈیرا گاؤں کی آبادی تقریباً 6000 ہے اور یہاں ہندو اور مسلمان بھائی ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اور اسی طاقت اور اتحاد سے ہم سب نے فیصلہ کیا کہ جب تک گاؤں میں سڑک نہیں بنتی، کوئی ووٹ نہیں ڈالیں گے ۔ گاؤں کے 11 لوگ گزشتہ 5 دنوں سے احتجاج پر ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.