ETV Bharat / state

جوہا پورا میں برج کی منظوری، مقامی باشندوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا - Juhapura Bridge Construction

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 22, 2024, 2:35 PM IST

Juhapura Bridge Construction: محکمہ نیشنل ہائی وئے جوہا پورا میں برج کی تعمیرکے لیے 1275 کررڑ روپے کے بجٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہاپورا میں برج کی تعمیرکے بعد مقامی باشندوں کو ٹریفک جام کی پریشانیوں سے نجات مل سکتی ہے۔

جوہا پورا میں برج کی منظوری، مقامی باشندوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا
جوہا پورا میں برج کی منظوری، مقامی باشندوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

جوہا پورا میں برج کی منظوری، مقامی باشندوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

احمدآباد: گجرات حج کمیٹی کے چیئرمین اقبال سید نے کہا کہ بڑی محنتوں اور کوششوں کے بعد جوہاپورا کو ایک برج ملا ہے جو نارول سے سرکش تک جائے گا ۔درمیان میں جوہاپورا بھی آئے گا۔ جوہاپورا میں بریج ملنے سے لوگوں میں کافی خوشی پائی جا رہی ہے۔ آج ہم بی جے پی مائناریٹی سیل کی جانب سے اس برج کے لیے وزیر اعظم مودی جی اور نیشنل ہائی وئےڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پل ملنے کی خوشی میں آج ہم نے یہاں کے لوگوں کے درمیان پھل تقسیم کئے۔ ماہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چل رہا ہے ۔پھل تقسیم کرنے کا مقصد اپنی خوشی کا اظہار کرنا ہے۔یوں کہنا بہتر ہوگا کہ ہم برج ملنے پر جشن منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات: ایس ڈی پی آئی نے پاٹن اور نوساری سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا - SDPI Announces Candidates

اس موقع پر بی جے پی رکن انعام العراقی نے کہا کہ جوہا پورا کو جو برج ملا ہے۔ اس کے لئے بڑی کوشش کی گئی ہے ۔گزشتہ 10 برسوں مقامی باشندے ٹریفک جام کے مسئلے سے دوچار ہیں۔ٹریفک نظام کی ابتر حالت سے مقامی باشندوں میں ناراضگی بھی پائی ج رہی ہے ۔لیکن انتظامیہ نے جوہا پورا میں برج بنانے کا فیصلہ کرکے لوگوں کو راحت پہنچانے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ امید کرتے ہیں برج بننے کے بعد مقامی باشندوں کو ٹریفک جام کے مسئلے سے چھٹکارا مل جائے گا۔لوگوں کی پرییشانیاں دور جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.