ETV Bharat / state

کولکاتا میں 2 ماہ میں 24 لاکھ مسافروں نے انڈر واٹر میٹرو ریل کے ذریعہ سفر کیا - UNDERWATER KOLKATA METRO

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 7:00 PM IST

UNDERWATER KOLKATA METRO کولکاتا میٹرو ریلوے نے مسافروں کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ ریلوے نے بتایا کہ اب تک کتنے لوگوں نے انڈر واٹر میٹرو سے سفر کیا ہے۔کولکاتا میٹرو ریلوے نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران کتنی آمدنی کی

کولکاتا میں 2 ماہ میں 24 لاکھ مسافروں نے انڈر واٹر میٹرو ریل کے ذریعہ سفر کیا
کولکاتا میں 2 ماہ میں 24 لاکھ مسافروں نے انڈر واٹر میٹرو ریل کے ذریعہ سفر کیا (etv bharat)

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ہندوستان کی پہلی انڈر واٹر میٹرو ریلوے کی خدمات شروع ہوئے دو ماہ گزر چکا ہے۔اس دوران انڈر واٹر میٹرو ریلوے نے آمدنی کے معاملے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

کولکاتا میٹرو ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ دو ماہ میں 24 لاکھ مسافروں نے پانی کے اندر میٹرو میں سفر کیا ہے۔آفیشل انسٹا ہینڈل سے ایک پوسٹ میں کولکاتا میٹرو ریلوے نے کہا کہ گزشتہ دو مہینوں میں، جڑواں شہروں کولکاتا اور ہاوڑہ کو جوڑنے والی میٹرو ریلوے کی نئی شروع کی گئی زیر آب میٹرو پر تقریباً 24 لاکھ مسافروں نے سفر کیا ہے۔

اس دوران 24 لاکھ مسافروں نے ایسٹ ویسٹ میٹرو کے ہاوڑہ میدان ایسپلینیڈ کوریڈور (گرین لائن 2) پر سفر کیا جس کا ایک حصہ دریائے گنگا کے نیچے سے گزرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میٹرو ریلوے نے اس مدت کے دوران اس سیکشن پر 3.40 کروڑ روپے کمائے۔ ہاوڑہ میٹرو اسٹیشن گزشتہ دو مہینوں کے دوران کوریڈور پر سب سے مصروف اسٹیشن رہا ہے۔

اس اسٹیشن پر 11.67 لاکھ مسافروں کی تعداد ریکارڈ کی گئی ہے جو اس کاریڈور کے تمام اسٹیشنوں میں سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد ہے۔ پچھلے دو مہینوں میں اورنج لائن پر 55 ہزار سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا اور میٹرو نے 11.64 لاکھ روپے کمائے۔

یہ بھی پڑھیں:کولکاتا: میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ

آپ کو بتاتے چلیں، ہاوڑہ میدان سے گرین لائن 2 کے ایسپلینیڈ سیکشن تک اور اورنج لائن کے کاوی سبھاش (نیو گڑیا) سے ہیمنت مکوپادھیائے (روبی میور) تک کمرشل میٹرو خدمات 15 مارچ کو شروع ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کولکاتا میں انڈر واٹر میٹرو ریل سروس کا افتتاح کیا تھا۔ وزیراعظم نے میٹرو سروس کی پہلی عوامی سواری بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.