ETV Bharat / state

'خواتین مضبوط ہوں گی تبھی معاشرہ ترقی کرے گا'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 15, 2024, 12:42 PM IST

Awareness Programme ضلع گلبرگہ میں کرناٹک اردو ساہتیہ پریشد کی جانب سے عالمی یوم خواتین کے موقعے پر خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پرسماج میں نمایاں خدمات انجام دینے والی چند خواتین کو خصوصی مومنٹو سے نوازا گیا۔

خواتین مضبوط ہوں گی تبھی معاشرہ ترقی کرے گا
خواتین مضبوط ہوں گی تبھی معاشرہ ترقی کرے گا

گلبرگہ: کرناٹک اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ کہ زیر اہتمام عالمی یوم خواتین کا انعقاد عمل میں آیا ۔جلسے کا آغاز قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ فردوس فاطمہ نے نعت کا نظرانہ پیش کیا ۔

مبین احمد زخم (صدر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد شاخ گلبرگہ )نے خیر مقدم کرتے ہوئے تنظیم کا تعارف پیش کیا۔ حیدر علی باغبان ن(ائب صدر وقف مشاورتی کمیٹی) نے اسلام میں عورت کے مقام کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں عورت کو جو مقام و مرتبہ دیا گیا ہے۔ اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔موجودہ دور میں خواتین کو اسلامی ہدایات پر زندگی گزارتے ہوئے شب و روز کے مسائل کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کرنا چاہیے ۔

ایڈوکیٹ رفیہ شیرین نے کہا کہ ہمیں شریعت کے زندگی گزارنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔اس کے لئے ہمیں مکمل شریعت سے واقف ہونے کی ضرورت ہے ۔شریعت کے مطابق زندگی گزارنے سے دنیا اور اخرت میں کامیابی و کامرانی نصب ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کو خوشگوار بنانے کے لئے قانونی معلومات بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جو قوانین ہیں اس میں خواتین کو جو حقوق دئیے گئے ہیں انہیں پڑھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہر مشکل آسان ہو جائے ۔معروف افسانہ نگار و سیکرٹری محفل نساء ڈاکٹر کوثر پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی یوم خواتین ہر سال منایا جاتا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ ہر روز یوم خواتین منانا چاہیے کیونکہ خواتین کے بغیر سماج ادھورا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سودھار گرہ ویڈو ہوم میں 75 مسلم خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

اس موقع پر کرناٹکا اردو ساہتیہ پریشد کی جانب سے معروف افسانہ نگار ڈاکٹر کوثر پروین سیکرٹری محفل نساء ، ڈاکٹر زیبہ پروین( پرنسپل بی بی رضا ڈگری کالج) ، ڈاکٹر کنیز فاطمہ (کوارڈینیٹر مولانا ازاد نیشنل اردو یونیورسٹی )، رفیہ شیرین ایڈوکیٹ کو ان کی گراں قدر خدمات پر حسینہ انجم (سیکرٹری مدرسہ وحیدہ نسوان یادگیر) کے ہاتھوں چاند بی بی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.