ETV Bharat / state

کرناٹک کی ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کی گئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 1, 2024, 12:56 PM IST

Karnataka Caste Census Report: کرناٹک کی ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ ریاستی حکومت کو پیش کردی گئی ہے۔ پسماندہ طبقہ کمیشن کے چیئرمین جے پرکاش ہیگڑے نے کہا کہ چیف منسٹر رپورٹ کے بارے میں مستقبل کے لائحۂ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

Karnataka Caste Census Report submitted to State Govt

بنگلورو: کرناٹک ریاست کی 2014-15 میں تیار کردہ ذات پات کی مردم شماری کرناٹک ریاستی کمیشن برائے پسماندہ طبقات نے جمعرات کو ریاستی حکومت کے حوالے کیا۔ مردم شماری کی رپورٹ، جس کا عنوان ہے، "2014-15 کے لیے ذات پات کی مردم شماری سروے رپورٹ"، جسے سماجی اور تعلیمی حیثیت کا سروے 2015 بھی کہا جاتا ہے، کرناٹک بیک ورڈ کمیشن نے تیار کیا ہے، جس کی سربراہ جے پرکاش ہیگڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سدارامیا کابینہ کی میٹنگ میں ذات پات کی مردم شماری کے نتائج پر تبادلۂ خیال کریں گے اور فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:
بی جے پی سماجی انصاف اور ذات پر مبنی گنتی کی مخالف: راہل گاندھی

اس موقعے پر جے پرکاش ہیگڑے نے کہا، ’’ہمارا کوئی بھی ریکارڈ ضائع یا لیک نہیں ہوا۔ یہ صرف میڈیا کی تخلیق ہے۔ ہم اپنی رپورٹ کے مندرجات کو ظاہر نہیں کر سکتے۔ یہ حکومت کا کام ہے۔ ہمارا کام رپورٹ تیار کرنا اور حکومت کو پیش کرنا ہے، جسے ہم نے بخوبی کیا ہے۔

پسماندہ کمیشن کے چیئرمین جے پرکاش ہیگڑے سے ذات پات کی مردم شماری کی رپورٹ حاصل کرنے کے بعد، وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا، " وصول ہونے والی رپورٹ پر کابینہ کی میٹنگ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور پھر اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔" ہیگڑے نے اس موضوع کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے ڈپٹی کمشنروں کی قیادت میں کیا گیا تھا، محکمۂ ریونیو کے افسران اور اساتذہ نے سروے کیا۔ اور یہ ایک سائنسی سروے و طریقہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.