ETV Bharat / state

'دلت و مسلم سماج اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 12:23 PM IST

دلت و مسلم سماج اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں
دلت و مسلم سماج اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں

Muslims And Dalits Should Unite: دیش کی ترقی تب ہی ممکن ہوگی کہ جب تفریق بلا دین و مذہب سبھی لوگ ترقی کریں گے اور بقول کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا ریاست تبھی ترقی کر پائیگی جب کہ یہاں لاء اینڈ آرڈر مضبوط ہوگا۔

دلت و مسلم سماج اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں

بنگلورو: ریاست کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہاکہ ریاست تبھی ترقی کر پائیگی جب کہ یہاں نظم و نسق مضبوط ہوگا۔ دیش کی ترقی تب ہی ممکن ہوگی کہ جب دین و مذہب سبھی افراد ترقی کریں گے۔ لیکن وزیر اعلیٰ کی اس یقین دہانی کے باوجود ریاست میں دلتوں، مسلمانوں و پچھڑوں پر آئے دن ظلم و زیادتی کی واردات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے. اس سلسلے میں چیف منسٹر سدارامیا خود نے اعتراف کیا کہ مظالم کے کریمینل کیسز میں سزا کی شرح پرسنٹیج میں ریاست کی کارگردگی ساٹسفیکٹری نہیں ہے۔

اس سلسلے میں کانگریس کے سینئر لیڑر اقبال احمد نے کہا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرتی سیاست و سازش ہے کہ پچھڑے طبقات کے رزرویشن کو ختم کرے و دلت سماج کو پھر سے شوشن، ظلم و زیادتی کے دور میں لے جائے، لیکن مسلم و دلت مل کر بی جے پی کی اس سازش کو ناکام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی ضروری

اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے سماجی کارکن پروفیسر رامنہ ابراہیم پور نے اپیل کی کہ سبھی متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم کے خلاف جدوجہد کریں، تاکہ سماج کے سبھی دبے کچلے و مجبور طبقات چین و راحت حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ عام لوگوں کے ہاتھوں میں سب کچھ ہے اگر وہ چاہئے کچھ بھی بدل سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.