ETV Bharat / state

گلبرگہ کے مشہور خواجہ بازار کا افتتاح - Inauguration of Khawaja Bazaar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 26, 2024, 8:55 PM IST

Inauguration of Gulbarga famous Khawaja Bazar گلبرگہ کے مشہور خواجہ بازار کا افتتاح کردیا گیا۔ ہر سال درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو کے عرس کے موقع پر یہ صنعتی نمائش لگائی جاتی ہے۔

گلبرگہ کے مشہور خواجہ بازار کا افتتاح
گلبرگہ کے مشہور خواجہ بازار کا افتتاح (ETV Bharat)

گلبرگہ کے مشہور خواجہ بازار کا افتتاح (ETV Bharat)

گلبرگہ: گلبرگہ شہر کا خواجہ بازار کافی مشہور ہے اور اسے دیکھنے کےلئے مختلف ریاستوں لوگ یہاں آتے ہیں۔ ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر کی معروف درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو کے 620 واں عرس شریف کے موقع پر ہر سال کی طرح اس بھی کل ہند صنعتی نمائش خواجہ بازار کا افتتاح کیا گیا۔ ڈاکٹر سید خسرو حسینی سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز کی زیر صدارت میں پروفیسر دیانند اگسر وائس چانسلر گلبرگہ یونیورسٹی اور پروفیسر علی رضا موسوی وائس چانسلر خواجہ بندہ ینورسٹی نے ربن کاٹ کر کل ہند صنعتی نمائش خواجہ بازار کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر سید خسروحسینی صاحب سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ ہر عرس اور جاترا میں نمائش یا میلہ لگایا جاتا ہے۔ جہاں پر لوگ دور دراز سے اپنی اپنی مصنوعات کو فروخت کے لئے لاتے ہیں ۔اسی طرح ہر سال یہاں پر بھی حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کے عرس مبارک کے موقع پر بھی نمائشی میلہ لگایا جاتا ہے ۔جس میں ملک بھر سے کاروباری حضرات یہاں پر دکانیں لگاتے ہیں۔

خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کا 620ویں عرس پر کل ہند‌ صنعتی نمائش میں زائرین بڑی تعداد میں یہاں آکر خریداری کر تے ہیں اور اس سال بھی ملک بھر سے کاروباری حضرات یہاں آئے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنی دکانیں کھولی ہیں۔ اس موقع پر سید محمد علی حسینی، ڈاکٹر مصطفیٰ بابا اور دیگر مہمان نے صنعتی نمائش خواجہ بازار کا دورہ کیا۔‌ اس موقع پر سماجی، ملی مذہبی، سیاسی لیڈران اور خواجہ بازار کے تاجر حضرات نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.