ETV Bharat / state

پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ ہے:امت شاہ - Amit Shah In Bengal

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 15, 2024, 2:15 PM IST

Updated : May 15, 2024, 3:28 PM IST

Amit Shah Criticises Congress And TMC ہگلی ضلع کے سرامپور میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے پی او کے کو ہندوستان کا اہم حصہ قرار دیا۔ اس کو حاصل کرنے کے مطالبے کی حمایت نا کرنے پر کانگریس کے رہنماوں کی سخت تنقید کی۔ امت شاہ نے منی شنکرائیر کے پاکستان کے پاس ایٹم بم والے بیان پربھی تنقید کی۔

پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ ہے:امت شاہ
پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ ہے:امت شاہ (etv bharat)

پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ ہے:امت شاہ (etv bharat)

ہگلی:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے پش نظر سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیرداخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

ہگلی ضلع کے سیرامپور میں بی جے پی کے امیدوار کوی شنکر بوس کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ تھا اور ہمشیہ رہے گا۔آج وہاں کی عوام پاکستان کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہے۔ہم پی او کے کو ہندوستان کا حصہ بنائیں گے۔

مغربی بنگال کے سیرامپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ایک بار کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اب آزادی کے نعروں کی گونج ہے ۔وہاں کے مقامی باشندے احتجاج کر رہے ہیں۔یہ سب کانگریس کے رہنماوں کو دیکھائی نہیں دیتا۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے فیصلے کے بعد کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے۔کشمیری عوام خوش ہیں۔انہیں ترقی چاہئے۔ لیکن اب ہماری نظریں پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں احتجاج پر مرکوز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:'میں نے کبھی ہندو یا مسلمان نہیں کہا۔ میں نے غریب خاندانوں کی بات کی: پی ایم مودی - PM MODI ON MUSLIMS

امت شاہ نے مزید کہاکہ مغربی بنگال کے لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ دراندازی چاہتے ہیں یا پناہ گزینوں کے لیے سی اے اے۔ بنگال کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ جہاد کو ووٹ دینا چاہتا ہے یا وکاس کی راہ پر چلناچاہتا ہے۔ شاہ نے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی پر سی اے اے کی مخالفت کرنے پر تنقید کی۔

Last Updated : May 15, 2024, 3:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.