ETV Bharat / state

ہیمنت سورین کو ای ڈی نے کیا گرفتار، وزیراعلی کے عہدے سے استعفیٰ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 8:47 PM IST

Updated : Jan 31, 2024, 10:05 PM IST

Hemant Soren Resign جھارکھنڈ میں سیاسی پیش رفت بہت تیزی سے بدل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے استعفیٰ دے دیا ، گورنر نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ جس کے بعد ہیمنت کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گورنر نے ان کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔ ان کی جگہ چمپائی سورین ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔

ہیمنت سورین استعفیٰ دیا
ہیمنت سورین استعفیٰ دیا

رانچی: ہیمنت سورین کو ای ڈی نے گرفتار کر لیا ہے۔ ان کی گرفتاری زمین اسکام کیس میں ہوئی ہے۔ قبل ازیں راج بھون پہنچنے کے بعد ہیمنت نے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جسے گورنر نے قبول کر لیا تھا۔ ان کی جگہ چمپائی سورین کو ریاست کا نیا وزیر اعلیٰ منتخب کیا گیا۔ چمپائی نے گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔ انہوں نے 43 ایم ایل ایز کی حمایت کے خطوط انہیں سونپے تھے۔

راج بھون پہنچنے کے بعد چمپائی سورین نے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ پانچ ایم ایل اے کو راج بھون کے اندر ملاقات کے لیے بلایا گیا تھا۔ پانچ ایم ایل اے میں ایک جے ایم ایم، ایک کانگریس، ایک آر جے ڈی، ایک جے وی ایم اور ایک سی پی آئی (ایم ایل) شامل ہے۔

دوپہر ایک بجے کے قریب ای ڈی ان سے پوچھ گچھ کے لیے سی ایم کی رہائش گاہ پہنچی۔ جو شام تک جاری رہا۔ شام 5 بجے کے بعد وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب سرگرمیاں بڑھ گئیں۔ سب سے پہلے رانچی کے ڈی سی اور ایس ایس پی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے، کچھ دیر بعد ریاست کے چیف سکریٹری اور ڈی جی پی بھی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پہنچے۔ سی ایم کی رہائش گاہ، راج بھون اور ای ڈی آفس کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔

ایک طرف ای ڈی کی کارروائی ہو رہی تھی تو دوسری طرف سیاسی حکمت عملی بھی بنائی جا رہی تھی۔ صبح سے ہی وزراء اور ایم ایل ایز کی وزیراعلیٰ رہائش گاہ پہنچنے کا سلسلہ جاری تھا۔ شام 5 بجے کے قریب تین ٹورسٹ بسیں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے پچھلے گیٹ سے داخل ہوئیں۔

ساتھ ہی رانچی کے ایس ڈی او نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ، راج بھون اور ہینو میں ای ڈی کے دفتر کے قریب اگلے حکم تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔ شام سات بجے کے قریب راج بھون سے ملاقات کا وقت مانگا گیا۔ اس سے پہلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے 4 ای ڈی اہلکاروں کے خلاف رانچی کے ایس سی-ایس ٹی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔ ایک دن پہلے، وزیر اعلی ہیمنت سورین نے حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ دو بار میٹنگ کی تھی۔ اجلاس میں آج کی حکمت عملی طے کی گئی۔ پیر کو ای ڈی کی ٹیم دہلی میں سی ایم ہیمنت سورین کی رہائش گاہ پہنچی، جہاں سے ای ڈی نے 36 لاکھ روپے اور ایک کار ضبط کی۔

Last Updated : Jan 31, 2024, 10:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.